id: 16517
1402/3/24 13:31

تاریخ نامہ

1991 ، میں انقلاب کی سپریم کونسل شعبہ ثقافت کی زیر نگرانی، خواتین کے امور کے مرکزی دفتر کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اس حکم نامے کے مطابق، مرحومہ شہلا حبیبی ،کو خواتین کے امور کے دفتر کی کے پہلے  سربراہ  کے طور پر منتخب،اور  اس عہدے پر تعینات کیا گیا ۔

اس  مرکز کے افتتاح کا مقصد، خواتین کی حیثیت کو فروغ دینا، بہتر بنانا اور اسلامی معاشرے کی توسیع کی سمت میں صلاحیتوں کی رہنمائی کرنا تھا۔

1992، میں صدر مملکت کے زیر نگرانی چلنے والے خواتین کے محکمے کا نام تبدیل کر کے خواتین کے امور کی  شرکت کا مرکز، رکھ دیا گیا اور ڈاکٹر زہرہ شجاعی کو ، مشیر صدر مملکت برائے امور خواتین کے عنوان سے اس مرکز کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ پھر، نویں حکومت کے بر سر کار آتے ہی ، مذہبی افکار کی ضرورت اورخاندان  میں خواتین کے مرکزی کردار پر زور دینے کے نقطہ نظر کے ساتھ ، اس مرکز کا نام بدل کر ،"مرکز برائے خواتین و خاندانی  امور" رکھ دیا گیا۔

22ستمبر 2005 کو جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق، ڈاکٹر پروین سلطانخواہ کو   مشیر برائے خواتین و خاندانی امور کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔چھ ماہ بعد مارچ 2006 میں انہوں نے اپنا عہدہ، ڈاکٹر زہرہ طبیب زادہ نوری کے حوالہ کردیا اور وہ نومبر 2018 تک اس عہدے پر فائز رہیں ۔

اس کے بعد کچھ عرصہ زہرہ سجادی خواتین اور خاندانی امور کے مرکز کی سربراہ کی حیثیت سے اس ذمہ داری کو نبھا تی رہیں۔ 10ویں دور حکومت میں مریم مجتہد زادہ خواتین اور خاندانی امور کی مشیر بنیں اور اکتوبر2009 سے 2013  تک یہ ذمہ داری نبھا رہی تھیں۔2013 میں، مرکز برائے خواتین اور خاندانی امور کو ترقی دے کر مشاورتی مرکز صدر مملکت  برائے خواتین اور خاندانی امور بنادیا گیا۔ جبکہ مریم مجتہد زادہ کو مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے  عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

 11ویں دور حکومت میں ،شہیندخت مولاوردی کا انتخاب، بطور مشیر صدر مملکت برائے ،خواتین اور خاندانی امور کے عمل میں لایا گیا ۔وہ اس عہدے پر ستمبر 2013  سے  تک  اس عہدے پر رہیں ۔ جولائی 2017 میں بارہویں دور حکومت میں ڈاکٹر معصومہ ابتکار کو مشیر صدر مملکت امور برائے خواتین و خاندانی امور کے عہدے پر منصوب  کیا گیا۔

تیرھویں دور حکومت کے ، اگست 2021 میں آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے حکم نامے کے ذریعے ڈاکٹر انسیہ خزعلی کو مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے عہدے پر تعینات کیا۔