id: 16518
1402/3/24 15:07

ابتدائی مقاصد اور ایجنڈا

"خواتین اور خاندان کا مسئلہ ملک کے سرفہرست مسائل میں سے ایک ہے"(رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای)

 

ابتدائی مقاصد

ملکی اور بین االقوامی سطح پر خاندانی بنیادوں میں استحکام اور خواتین کے حاالت میں پیش رفت کی غرض سے تبدیلیوں اور انصاف پسندی پر مبنی متوازن اسالمی اور ایرانی خاندان کے تیسرے رول ماڈل کی برقراری کے لیے متعلقہ ہیڈ کوارٹر کا قیام

 

ایجنڈا

خواتین اور خاندانی ضروریات کی مسلسل بہتری اور حاصل شدہ اعداد و شمار کے ذریعے بھتر مستقبل پر مبنی پالیسی سازی کی اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی اس میدان میں متعلقہ فوائد کے حامل افراد میں مسائل کی روک تھام

کیلئے انٹری سیکٹرل تعامل کی راہ ہموار کرنا، ارسال شدہ دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے انضمام اور ہم آہنگی کے ساتھ قانونی فرائض کو قابل عمل بنانا،جبکہ متعلقہ اداروں کی صالحیتوں کو استعمال میں التے ہوئے ایک موثر عوامی چینل کا قیام ، جو تخلیقی گفتگو کے ساتھ ساتھ مسلسل نگرانی کا مانیٹرنگ نظام قائم کرے۔ یوں متعلقہ حکام کو جواب

دینے کے عمل کے ذریعے شعبہ مشاورت برائے خواتین و خاندانی امور کو مؤثر حد تک ترقی دی جائے۔

 

اہم امور

  • خاندان کی مرکزیت
  • عوام کی مرکزیت
  • انصاف کی مرکزیت
  • محرومیت میں کمی
  • کمزور طبقوں کو بااختیار بنانا

 

گورننس کی حکمت عملی

شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ذمہ داری؛ ٹرانس سیکٹرل تنظیم سازی میں سہولت کی فراہمی ہے۔جن میں عملی اقدامات کے ہمراہ تخلیقی گفتگو، مشترکہ نیٹ ورک کا قیام،
پیٹرنز کو وجود میں النا اور خواتین اور خاندان کے موضوعات میں فیصلہ سازی شامل ہیں۔اس کے عالوہ؛ قومی سطح پر ٹیکنیکل انداز میں کاموں کی تقسیم ،خواتین کے شعبوں سے مربوط حکومتی اداروں اور یونٹس کی
ذمہ داریوں کا تعین ، اعلی خاندانی بنیادوں پر مبنی فیصلوں کے لئے
اٹیچمنٹ سیٹ اپ اور مختلف شعبوں میں خاندانی مرکزیت پر مبنی
پالیسیاں مرتب کرنا وغیرہ بھی اسی شعبے کے اہم فرائض کا حصہ ہیں

 

میڈیا اورتخلیقی گفتگو کی حکمت عملی

 

•           قومی اور بین الاقوامی میدان میں(مشرقی اور مغربی رول ماڈل سے قطع نظر ) خواتین کے تیسرے (اسلامی اورایرانی)رول ماڈل کی تصویر پیش کرنے کے لیے ثقافتی اور میڈیا مصنوعات کی تیاری اور اشاعت کی حمایت

•           خواتین کے اداروں اور فعال شخصیات کے باہمی رابطوں کی؛ تشکیل، استحکام اور ترقی جیسے امور کی حمایت

•           خواتین کو درپیش ذہنی چیلنجوں کی نگرانی اور خواتین سے متعلق سماجی، سیاسی اور قانونی خدشات اور شکوک و شبہات کا جواب دینا

•           قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں خواتین کی موجودگی کو ممکن بنانے کے لئے مفید  شعبوں کا تعارف اور ان کی پشت پناہی

 

پالیسی سازی، نگرانی اور تشخیص کے میدان میں حکمت عملی

•           تعلیمی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی نظاموں میں انفرادی اکائی کی مرکزیت کو  خاندانی اکائی میں منتقلی کے ضروری تقاضوں اور  تحفظات کی منصوبہ بندی

•           خواتین کے تیسرے رول ماڈل کی تربیتی   بنیادوں پر شناخت کی راہ ہموار کرنے کے لئے، معروف خواتین کی قابلیت کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کا تعین

•           معاشرے کے منافع بخش شعبوں میں خواتین کی موجودگی کو  موثر بنانے کے لئے، بنیادی ڈھانچے اور مطلوبہ مواقعوں کی فراھمی

•           خواتین اور خاندانی سرگرمیوں کے مراکز میں انڈیکس اور نگرانی کے نظام کی تشکیل

•           مشاورت کے نظام کی اصلاح اور قیادت،کے ساتھ ساتھ خاندانی تنازعات کو حل کرنے میں خاندان کے افراد کی شرکت کو یقینی بنانا اور  سائنسی و مذہبی نقطہ نظر کے ساتھ مشاورت کی قابلیت کو پروان چڑھانا

 

ایران کے قوانین اور ضوابط کو ریگولیٹ کرنے کی حکمت عملی

 

•           دور حاضر کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ؛فقہی و مذہبی طرز زندگی کی بنیاد پر،بعض  شہری قانونی دفعات اور خاندانی تحفظ کے قانون میں ترامیم  کی تجویز،

•           روزگار کے ضوابط اور قوانین پر نظر ثانی اور خواتین کے لیے روزگار کے ماحول کو سازگار بنانا

•           خاندانی مرکزیت کی بنیاد پر قوانین کا جائزہ لینے کے لیے ایک کونسل کی تشکیل

•           خواتین کے تحفظ کے عنوان سے، تیسرے رول  ماڈل کی بحث کے تناظر میں،خواتین کو ان کے موجودہ قانونی حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا

 

مشترکہ نیٹ ورک کی  تشکیل 

 

•           خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے، سرگرم عوامی تنظیموں کو فعال کرنے کی حمایت ،مدد اور سہولیات کی فراہمی

•           خواتین کے تیسرے رول ماڈل سے تطابق رکھنے والے، خواتین اور خاندانی  شعبوں سے وابستہ، بین الاقوامی اداروں اور کارکنوں کے درمیان مشترکہ نیٹ ورک کی تشکیل

•           منافع بخش میدانوں میں،قابليت رکھنے والی، موثر کردار کی حامل خواتین کے درمیان مشترکہ نیٹ ورک کا قیام

•           عوامی فلاحی اداروں اور سرمایہ کاروں کا ایسا نیٹ ورک ؛جس کے ذریعے خواتین اور خاندان کے شعبے میں گورننس کی پالیسیوں کے نفاذ میں ان کی  قابلیت کو بروئے کار لایا جائے

•           معاشرے کو  نقصان دہ عوامل سے محفوظ رکھنے کے لئے  انجمنوں اور عوامی رضاکارانہ صلاحیتوں کو متحرک کرن