" کثیرالجہتی سطح پر خواتین کا مقام اور کردار " کے عنوان سے ماہرین کا اجلاس
. یونیسکونیشنل کمیشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے؛ مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور، وزارت خارجہ، وزارت کھیل و نوجوانان، اسلامی کونسل ریسرچ سنٹر، تہران میونسپلٹی، تہران یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ برائے تحفظ حقوق نسواں کے زیر اہتمام ؛4 بہمن (24 جنوری 2023) بروز منگل، بوقت صبح، ایوان شمس ہال، تہران میں ماہرین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کا موضوع تھا: "کثیرالجہتی سطح پر خواتین کا مقام اور کردار "
اس اجلاس میں ؛مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور "ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے ماہ رجب کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیان کیا:"گزشتہ سال میں نے نیویارک میں خواتین کے مقام سے متعلق منعقدہ کمیشن کے اجلاس کی ایک میٹنگ میں، اقوام متحدہ کی شعبہ خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے؛ رسم و رواج اور ثقافتی اختلافات کی اہمیت کے پیش نظر، بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی دستاویزات کے اداروں کی بے حسی پر مبنی رویہ کا خصوصی ذکر کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کثیرالجہتی اقدامات پر یقین رکھتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی تعلقات؛ بالخصوص خواتین کے موضوع پر،ثقافتی اور الگ الگ علاقائی تہذیبوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
ڈاکٹر خز علی نے مزید کہا کہ"خواتین کی جانب سے بین الاقوامی مبصر مشن کا قیام عمل میں آنا چاہئے۔ خواتین کے بین الاقوامی مبصر کو چاہئے کہ مسلط کردہ سیاسی پالیسیوں اور مداخلتوں سے دور رہ کر خواتین کے مسائل کی عکاسی کرے اور خواتین کو درپیش چیلنجوں اور ضروریات کی نگرانی اور انہیں برملا کرے۔
پروگرام کے دوسرے مرحلے میں خواتین کے مسائل بالخصوص کثیرالجہتی اعتبار سے ان کی اھمیت کے پیش نظر، ایک خصوصی پینل کا انعقاد کیا گیا اور بین الاقوامی مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور،ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے پینل کی رکن کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے کثیرالجہتی نوعیت کے مسائل کی اہمیت پر زور دینے ہوئے کہا کہ "خواتین مختلف معاشرتی مواقعوں کی نشاندہی کرکے اور متحد ہوکر ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایک دوسرے کی مدد سے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے، کثیرالجہتی میدانوں میں اپنا کردار ادا کریں۔
"کثیرالجہتی اقدامات کے میدان میں خواتین کی پوزیشن کو ،دو منفی جہتوں (خواتین میں نقصانات کے خدشات زیادہ ہونے اور تحفظ کی زیادہ ضرورت کی بنا پر ) اور مثبت جہتوں( منفرد مخصوص خصوصیات کی بنا پر) سے خاص طور پر محسوس کیا جائے۔