ڈاکٹر خزعلی کی عراقی صدر کی اہلیہ سے ملاقات میں یہ طے پایا
پوری دنیا میں خواتین کی طرف سے انسانی حقوق کی نگرانی کی ضرورت/ دشمن کی جانب سے مسلم خواتین کی شناخت ختم کرنے کی کوششوں سے مقابلہ
مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور نے،عراقی صدر کی اہلیہ، شاناز ابراہیم سے ملاقات اور گفتگو کی۔
شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور ،ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے تہران میں عراقی صدر کی اہلیہ شاناز ابراہیم سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شاناز ابراہیم کے ساتھ ملاقات میں، ڈاکٹر خزعلی نے بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانگریس کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، جس میں عراقی حکام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، مزید کہا: ہم سائنسی تعاون کے میدان میں معاہدوں اور یونیورسٹی کی سطح پر باصلاحیت خواتین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔
اس ملاقات میں ایرانی نمائندے کی جانب سے، مختلف ممالک میں خواتین کی طرف سے انسانی حقوق کی نگرانی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی خواتین کے درمیان؛ تہواروں اور مشترکہ ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے معاملے پر زور دیا گیا، جسے محترمہ شاناز ابراھیم کی جانب سے بہت سراہا گیا۔
مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور نے عراق کے صدر کی اہلیہ شاناز ابراہیم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تبادلے، بالخصوص خاندان کی سربراہ خواتین کی کامیابیوں اور پیداواری صلاحیت کے میدان میں دو طرفہ تعلقات کو دونوں ممالک کی اقتصادی خوشحالی اور خواتین کی ترقی اور فروغ کی راہ میں بہتری کی سمت پیشرفت کا سبب قرار دیا۔
عراقی صدر کی اہلیہ شاناز ابراہیم نے بھی دو ممالک ایران اور عراق کے درمیان بہت سی ثقافتی مشترکات کی موجودگی پر تاکید کی اور کہا: دونوں ممالک کے درمیان بہت سے ثقافتی روابط اور مشترکہ رسم و رواج کے وجود کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے خواتین اور خاندانی مسائل کے میدان میں دشمن کے ثقافتی اثر و رسوخ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، دشمن کی مسلم خواتین کی شناخت ختم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
نیز عراق کے صدر کی اہلیہ محترمہ شناز ابراہیم نے ہمارے ملک کے صدر کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر جمیلہ علم الہادی سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں مشترکہ تعاون میں اضافے اور تہذیبی میدان میں دو طرفہ تبادلے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر تہران کا سفر کرنے والے عراقی صدر عبداللطیف رشید کامہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تہران پہنچنے پر ہمارے ملک کے اقتصادی امور اور مالیات کے وزیر سید احسان خندوزی نے استقبال کیا۔ اس کے علاوہ عراقی صدر کی اہلیہ شہناز ابراہیم، جو اس سفر میں ان کے ساتھ تھیں، ان کا استقبال مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر انسیہ خز علی نے استقبال کیا۔