id: 16602
1402/3/30 15:26

"انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں لڑکیوں کا کردار" میٹنگ میں، یہ معاملات زیر بحث آئے ؛ خواتین کو بااختیار بنانے میں ایران کا تجربہ؛ عالمی برادری کے لیے ایک کامیاب ماڈل،

لڑکیوں کے قومی دن کے موقع پر "انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں لڑکیوں کے کردار" کے موضوع کے ساتھ ایک تھنک ٹینک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے تعلقات عامہ کے مطابق، "انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں لڑکیوں کے کردار" کے موضوع پر ایک ایک تھنک ٹینک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں ڈاکٹر خدیجہ کریمی بین الاقوامی شعبہ صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر خدیجہ کریمی،نے بین الاقوامی شعبہ کی کارکردگی اور اقدامات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے ،خواتین کی تعلیم آور آگاہی کے میدان جو کامیاب تجربہ کیا ہے اسے ایک آئیڈیل نمونے کے طور پر عالمی معاشرے کے سامنے پیش ہونا چاہئے

انہوں نے مزید بتایا کہ: انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے میدان میں حالیہ برسوں میں جو ترقی دیکھنے میں آئی ہے وہ ہمارے ملک میں خواتین کے لئے تعلیمی مواقع کی فراہمی کا نتیجہ ہے،جس کے بعد خواتین کو، خودکفیل بننے کے لئے معاش اور روزگار کی مواقع کی فراہمی کے میدان میں، موثر نتائج دیکھنے کو ملے ہیں

اس کے علاوہ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر کی خواتین کے امور کی مشیر ڈاکٹر سیدہ عاطفہ موسوی نے بھی سائنس کے شعبے میں، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی  کی موجودگی، اور اس کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع کی فراہمی پر زور دیا اور کہا: ڈیجیٹل روزگار، خاندان  کی معیشت میں استحکام اور  یقینی طور پر روزگار کے بہت سے مواقع اور آمدنی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایک خیال کو پروڈکٹ میں تبدیل کرنے کے پیچیدہ اور وقت طلب عمل کی وجہ سے، انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین کی سائنسی اور تحقیقی زندگی کے تسلسل سے ہی روزگار اور مصنوعات کی پیداوار کی توقع کی جا سکتی ہے۔

نیز اس میٹنگ میں مشیر صدر مملکت برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور علمی معیشت؛  کے نمائندے شادجو نے ملک میں پروموشنل سرگرمیوں، آگاہی اور نئی ٹیکنالوجی کی ترقی کے میدان میں کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے ، کیمیا ایمپاورمنٹ ایونٹ کے 7 سیشنز کے  کامیاب انعقاد کی ایک رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا: اس میدان میں معتبر اداروں کی نمایاں کامیابیوں اور موثر اقدامات کے باوجود بدقسمتی سے کامیابیوں کا عکاسی  بہت کم نظر آتی ہے۔

اس کے علاوہ، خواتین اور خاندان کے میدان میں قابل ستائش کامیابیوں میں، دیہی خاندانوں اور ملک کے خانہ بدوشوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور زرعی  وزارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات،  کا بھی اس اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔

 وزارت تعلیم و تربیت کے ٹکنالوجی سنٹر کے نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے مفت تعلیم  کے مواقع برابر ہیں، مزید کہا: "شاد سسٹم " کا آغاز ،ورچوئل  تعلیم کے میدان میں ملک کے کامیاب تجربات میں سے ایک ہے۔

 نیشنل کمیشن کی ،یونیسکو میں بین الاقوامی مشیر ثمانہ یزدانی نے بھی نئی ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے مطابق انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلقہ شعبوں میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے اعزاز کے لیے ایک خاص دن کا تعین کرنے کو ایک  ضروری امر قرار دیا۔

 پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے، ادارہ تحفظ حقوق نسواں کے سرپرست نے ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے کے سربراہ کی   خواتین کے لئے ڈیجیٹل زندگی کی مہارتوں کے حصول کی اہمیت پر پیش کردہ رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: عالمی حکومتوں کو چاہیے کہ خواتین کے دنیا کے مختلف علاقوں میں خواتین کی حمایت اور احترام کے لئے خواتین اور مسائل سے ضروری متعلق آگاہی پروگرام تشکیل دیں۔

وه جدید معاشرے کے نمائندے کے طور پر محفل میں موجود تھے انہونے ذرائع ابلاغ کے متعلق معلومات کی کمی کو ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا :کہ سوشل میڈیا میں  تشدد ایک ایسا خطرہ ہے جو سائبر اسپیس میں معاشی تمہاری مصروفیات کو کی جانب متوجہ کر رہا ہے لہذا گھریلو مصنوعات اور کاروبار سے منسلک خواتین کے لئے سائبر اسپیس میں امن و امان کی موجودگی خواتین کی پہلی خواہش ہے۔