id: 16603
1402/3/30 15:55

جی 5 ممالک کے سینئر حکام کے اجلاس میں ڈاکٹر خزعلی کی گفتگو : افغان خواتین کے ایک گروپ کو میڈیکل ٹریننگ کے لیے ایران بھیجا جائے گا۔

مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانہ امور نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ افغان خواتین کے ایک گروپ کو میڈیکل ٹریننگ کے لیے ایران بھیجا جائے گا۔

شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امورکے تعلقات عامہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جی 5 ممالک  کے گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں کے  26 ویں اجلاس نے کام شروع کردیا، جس کا مقصد صحت کے نظام میں تعاون کو فروغ دینا ہے اور اس کے ساتھ حکومت اور انتظام کے شعبے میں بااختیار بنانے کے پہلے پروگرام کا آغاز کرنا ہے،آج کے دور کی  صحت کے نظام کے عنوان سے یہ پروگرام؛  ایران، عراق، پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں شروع ہوا۔

 اس میٹنگ کی افتتاحی تقریب میں مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور، ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے صحت اور امن و امان کی دو نعمتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خواتین کو خاندان اور معاشرے کی صحت و سلامتی کا محور قرار دیا اور مزید کہا : تمام معاشروں کی صحت و تندرستی کی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی میں خواتین کو ترجیح حاصل ہونی چاہیے، کیونکہ وہ خاندان کی  ستون ہیں اور ان کی قوت و صحت خاندان کے دیگر افراد اور پورے معاشرے کو خوشی  اور زندگی بخشتی ہے۔ وہ معاشرے کے دوسرے نصف حصے کی صحت مند اور حفاظتی طرز زندگی کے میدان میں معلم ہیں۔

 انہوں نے اس بات پر خوشی  کا اظہار کیا کہ ہمسایہ ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعدد افغان خواتین کو میڈیکل تعلیم  کے لیے ایران بھیجا جائے گا۔

مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور، نے تجویز پیش کی کہ جی 5 کے تحت خواتین کی صحت کمیٹی بنائی جائے اور اس گروپ کی اگلی میٹنگ، خواتین کی صحت اور علاج کے معاملے پر مختص کی جائے۔