"ذلت کی شرمندگی سے موجودہ مزاحمت تک" بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
مشیر صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی کانفرنس "ذلت کی شرمندگی سے موجودہ مزاحمت تک" غیر سرکاری تنظیموں، بین الاقوامی شعبہ صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ ، مقدس دفاع میں خواتین کی شرکت کے کاموں اور اقدار کی اشاعت کرنے والی تنظیم، انسانی حقوق کے نائب صدر اور وزارت انصاف کے شعبہ بین الاقوامی امورکے تعاون سے مزاحمتی میدان میں سرگرم کارکنان کا اجلاس تہران کے دفاع مقدس میوزیم کے باغ میں خلیج فارس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
خلیج فارس کے ہال میں صبح 10:30 بجے شروع ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں اور مزاحمتی کارکنوں اور پرجوش افراد کی موجودگی میں فلسطینیوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے انسانی حقوق کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کے آغاز میں کانفرنس کی سیکرٹری "مریم صفری" نے کہا کہ ہم بین الاقوامی میدان میں فلسطینی عوام کے حقوق کا مطالبہ کرنے اور بچوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثالیں اجاگر کرکے ان کی آواز بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس ملاقات میں ایران میں لبنان کی حزب اللہ کے نمائندے "سید عبداللہ صفی الدین"، اسلامی کونسل کی فلسطین سپورٹ کانفرنس کے مستقل سیکرٹریٹ کے سربراہ "سید مجتبی ابطحی" اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے "ناصر ابو شریف" نے شرکت کی اور نے خطاب کیا۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر "محمود عباسی" نے "فلسطین میں منظم جرائم کے پچھتر سال" پر ایک پریزنٹیشن میں اس مسئلے کا قانونی تحقیق کی صورت میں جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ اس ملاقات میں ڈاکٹر رقیہ رستم پور ملکی کو کتاب "آزادی کا خواب" کا ترجمہ اور اشاعت کرنے پر اور شہید "میلاد حیدری" کی والدہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس کانفرنس کے ایک اور حصے میں شہید "خضر عدنان" کی اہلیہ کا آڈیو پیغام اور صیہونیت مخالف فعال یورپی کارکن مسز "شارلوٹ کیٹ" کا ویڈیو پیغام سامعین تک پہنچایا گیا۔