ایران کی میزبانی میں؛
بحر ہند کے ممالک کی، خواتین کو اقتصادی میدان میں بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ(آیورا) کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔
بحر ہند کے ممالک کی، خواتین کو اقتصادی میدان میں بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ(آیورا) کا ساتواں اجلاس ایران کی میزبانی میں تہران میں منعقد ہوا۔
بحر ہند کے ممالک کی، خواتین کو اقتصادی میدان میں بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ(آیورا) کا ساتواں اجلاس ایران کی میزبانی میں تہران میں منعقد ہوا۔
شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق؛ خواتین کو اقتصادی میدان میں بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ ( IORA)کا 7 واں اجلاس، مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر انسیہ خزعلی اور شعبہ بین الاقوامی امور صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر خدیجہ کریمی اور یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں تہران میں منعقد ہوا۔
بین الاقوامی شعبہ صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے اس پروگرام کے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایورا کے رکن ممالک کے درمیان، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے سلسلے میں شعبہ کی دو سالہ سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا: آیورا کی سربراہی کے دوران ؛ نیشنل کمیٹی کی تشکیل، متعدد داخلی اور خارجی اجلاسوں کا انعقاد، ایورا سیکرٹریٹ کے ساتھ دوطرفہ تعاون، اور رکن ممالک میں خواتین کے مشترکہ مسائل سے متعلق بات چیت بشمول اقدامات، وغیرہ جیسے امور پر اسلامی جمہوریہ ایران نے کام کیا ہے۔
اس دو روزہ بین الاقوامی اجلاس کے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ایورا ورکنگ گروپ کی سربراہ نے کہا: ہماری کوشش ہے کہ دیگر شریک ممالک کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے دیگر ممالک کے ورکنگ گروپس کی صلاحیت کو بھی بروئے کار لایا جائے۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں، بحر ہند کے ممالک کے ورکنگ گروپ کے 19 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔