بحر ہند کے ممالک کی، خواتین کو اقتصادی میدان میں بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ(آیورا) کا افتتاحی اجلاس+ویڈیو
شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق بحر ہند کے ممالک کی، خواتین کو اقتصادی میدان میں بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ(آیورا) کا ساتواں اجلاس ،بین الاقوامی شعبہ صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے تعاون سے تہران میں منعقد ہوا
اس اجلاس کے پہلے حصے میں، آیورا کے رکن ممالک کے مہمانوں اور ایران اور دیگر ممالک سے خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے کے ماہرین نے مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کیں۔
مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور،ڈاکٹر انسیہ خزعلی، بین الاقوامی مشیر صدر برائے خواتین و خاندانی امور، ڈاکٹر خدیجہ کریمی، ایورا ویمنز اکنامک ایمپاورمنٹ ورکنگ گروپ کی سربراہ اوربنگلہ دیش سے ڈاکٹر سلمان الفریسی اس اجلاس کے براہ راست اور ورچوئل مقررین میں شامل تھے۔