id: 16609
1402/3/30 17:15

آیورا کے خواتین کے خودمختار معاشی ورکںگ گروپ میں بیان کیا گیا عالمی فنون کی تخلیق میں ایرانی خواتین کا ناقابل تلافی کردار ہے

آیورا کے خواتین کے خودمختار معاشی ورکنگ گروپ کے  دو روزہ اجلاس میں غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں ایرانی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے ماہرین نے اس شعبے کے کامیاب منصوبوں کو پیش کیا۔ اس اجلاس میں عالمی فنون کی تخلیق میں ہمارے ملک کی خواتین کے ناقابل تلافی کردار پر زور دیا گیا۔

 

شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق آیورا خواتین کو معاشی میدان خودمختار بنانے کے ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس ایران کی صدارت میں تہران میں منعقد ہوا۔

 

اس اجلاس کے غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں ایرانی خواتین کی اقتصادی طاقت کے ماہرین کی جانب سے اس میدان کے کامیاب منصوبوں کو پیش کیا گیا اور عالمی فنون کی تخلیق میں ہمارے ملک کی خواتین کے ناقابل تلافی کردار پر تاکید کی گئی۔

جہاد یونیورسٹی کی فیکلٹی کے رکن اور آیورا کے رکن ممالک کے اکنامک ایمپاورمنٹ پینل میں خواتین کو بااختیار بنانے کے  پراجیکٹ مینیجر ڈاکٹر محمد صادق بیجندی نے مارکیٹ کے استحکام اور اسٹینڈرڈائزیشن کی وضاحت کرتے ہوئے گھریلو کاروباری مصنوعات اور اس پروجیکٹ کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔

 انہوں نے مزید کہا: گھریلو کاروبار کو سپورٹ کرنے اور سیلز مارکیٹ بنانے کے لیے 13ویں حکومت کے ساتھ مل کر، ہم نے بین الاقوامی معیارات کو OHOP برانڈ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی تاکہ گھریلو مصنوعات پر مشتمل کاروبار جو کہ ثقافت اور لوگوں کی دلچسپی کے مطابق ہوں، قومی پروگرام کے دائرے میں داخل ہو سکیں۔ اور آج، ہم سمجھتے ہیں کہ اگر OHOP کو درست طریقے سے نافذ کیا جائے تو یہ بڑے پیمانے پر پائیدار روزگار پیدا کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی کے اس پروفیسر نے ملک بھر میں کچھ گھریلو پروڈکشنز کا تذکرہ کیا اور رکن ممالک کو ایران کی گھریلو پروڈکشنز کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی کہ OHOP کو آیورا کی رکن خواتین کی اقتصادی خودمختاری کے طور منتقل کیا جا سکتا ہے۔ درحقیقت اس پلان کے تحت  ملکی مصنوعات کو اپنی مصنوعات میں بین الاقوامی معیارات کو شامل کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر بیجندی نے ان میں سے ایک پروڈکٹ، جسے OHOP نے منظور کیا تھا ، اجلاس میں موجود غیر ملکی مہمان کو پیش کیا۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے پینل کا دوسرا حصہ، زیورات کی صنعت میں ایرانی خواتین کے مثبت تجربات کے موضوع پر منعقد ہوا،جس میں زیورات کی کٹنگ کے شعبے میں کامیاب ترین کاروباری شخصیات میں سے ایک کو پیش کیا گیا ۔

انہوں نے اس ملاقات کے موقع پر بیک وقت  منعقد ہونے والی زیورات کی نمائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 41 بین الاقوامی نمائشوں میں ایران کی قابل فخر موجودگی اور دنیا میں اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ زیورات کی مصنوعات کے شعبے میں موجودگی قابل ذکر ہے۔

 

وہاں موجود ایک کامیاب کاروباری شخص نےوضاحت دیتے ہوئے، کہا کہ قیمتی پتھروں اور زیورات، دنیا کی پانچ اہم ترین صنعتوں میں سے ایک ہیں اور 2017 میں ایران کی کانوں سے 46 ٹن سے زیادہ سونا نکالنے کے بعد حاصل شدہ امکانات کے پیش نظر یہ صنعت ایران میں تیل کے بعد سب سے بڑا متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ایران میں یہ صنعت کم سے کم سہولیات کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور اب اس شعبے میں سرگرم 600 خواتین اور لڑکیوں نے زیورات کی صنعت کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس صنعت کی بین الاقوامی مارکیٹنگ میں آیورا کے رکن ممالک کی شرکت بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ خواتین کے شعبے میں دوطرفہ اقتصادی تعاون فراہم کرنا ترقی کا بہترین موقع ہے۔

 

 ایک اور اعلیٰ کاروباری شخصیت نے معیشت اور صحت میں بائیو ٹیکنالوجی کے کردار کے بارے میں بھی بات کی۔ معیشت اور صحت میں بائیو ٹیکنالوجی کی اہمیت کا تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: میں اپنے ملک کے ایک بہت قیمتی زیور کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک ایسے ملک میں رہتا ہوں جہاں میرا لیڈر ہر روز کہتا ہے کہ علم طاقت کو وجود میں لاتا ہے "العلم سلطان" اور مجھے خوشی ہے کہ میرے پاس ایسے طلباء ہیں جو اپنے علم و  سائنس سے دولت پیدا کرتے ہیں، کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ دولت پیدا کرنے والا علم  بائیو ٹیکنالوجی ہے ۔ صنعت اور طب کے دو شعبوں کو اس سائنس کے اہم حصے تصور کیا جاتا ہے۔

اس پینل کے ایک اور حصے میں، شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کی کو آرڈینیشن  ڈائریکٹر  ڈاکٹر سیدہ فاطمہ موسوی نے اس شعبے کی خدمات کو "پائیدار کاروباری منصوبے" کے عنوان سے  پیش کیا جو ملک کے مختلف صوبوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

 کاروبار بنانے کے اس کامیاب طریقے کی تفصیل میں، جس میں ٹیلنٹ تلاش کرنے، بااختیار بنانے اور مارکیٹ سے جڑنے کے لیے درخواست دہندگان کی شناخت کا عمل شامل ہے، گھریلو معیشت میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے،  گھرانوں کی خواتین سربراہوں کو بااختیار بنانے، خطے کے ماحولیاتی نظام میں شامل تمام گھریلو مصنوعات کی حمایت، اور کمزور خواتین کو مارکیٹنگ نیٹ ورکس میں داخل ہونے میں مدد کرنے میں مذکورہ منصوبے کے اہداف کا ذکر کیا۔

 اس ملاقات کے دوسرے حصے میں ایران کے قومی قالین مرکز کی سربراہ ڈاکٹر فرحناز رافع نے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں میں ایرانی خواتین کی صلاحیتوں کے بارے میں کہا: ایرانی خواتین نے اس مہارت سے ایک عالمگیر فن تخلیق کیا ہے جو کہ لاجواب شاہکار ہے۔ ایرانی قالین کی صنعت میں بعض خواتین کی قابل  فخر مصنوعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کپڑوں اور فیشن کی تیاری سمیت دیگر فنون میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی صلاحیت کو فروغ دینے میں ان کی مشترکہ اختراعات کو پیش کیا اور یونین کے رکن ممالک کوایران کے لگژری کارپٹ فیسٹیول میں دوطرفہ اقتصادی تعاملات میں شرکت کی دعوت دی۔

آخر میں آیورا یونین کے رکن ممالک کے نمائندوں نے امن و خیر سگالی کی علامت کے طور پر ایرانی قالین پر گرہ لگائی