id: 16616
1402/3/30 17:38

پلاننگ اور کوآرڈینیشن ڈپٹی کی سرگرمیاں

منصوبہ بندی اور ارتباطات کی مشاورتی کمیٹی؛ "پلاننگ آفس " اور "رابطہ دفتر "کے دو شعبوں میں تقسیم ہو کر کام کرتی ہے۔ 

صدر  مملکت کی مشاورتی کمیٹی برائے خواتین و خاندانی امور کے پلاننگ آفس اور رابطہ دفتر،مندرجہ ذیل امور کی نگرانی کے فرائض انجام دیتے ہیں؛

۔ ضروری موارد کی منصوبہ بندی

۔خواتین اور خاندان کے شعبے میں انڈیکس کی نگرانی

۔تکمیل شدہ منصوبوں کا جائزہ

۔قومی اور صوبائی انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون،

۔خواتین اور خاندانی شعبوں میں سرگرم سماجی تنظیموں کی حمایت

۔ قومی سطح پر، خواتین اور خاندانی کارکردگی سے متعلق رپورٹس کی تیاری

۔ملازمین کے مشاورت اور انتظامی امور کی پشت پناہی

۔اور بجٹ اور کریڈٹس کو راغب کرنے اور تقسیم کرنے کی ذمہ داری

مندرجہ بالا کاموں کے علاوہ یہ کمیٹی؛ ادارے کے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے اور تفویض کردہ مشن کی بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے، سرکاری بورڈ کے کمیشنوں کے ساتھ قریبی تعامل اور پارلیمنٹ کے مختلف کمیشنوں کے وفود سمیت دیگر تنظیموں، انجمنوں، ماہرین، پروفیسرز اور معاشرے کے مختلف طبقات سے رابطوں کے فرائض سرانجام دیتی ہے۔

پلاننگ آفس کی یہ کوشش ہے کہ؛قانونی حقوق اور فراہم شدہ دستاویزات کے فریم ورک کے اندر رہ کر ،خواتین اور خاندان کے شعبے میں مختلف پروگراموں کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے اور اس طرح خواتین اور خاندانی بنیادوں میں استحکام کے لئے  اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے اعلیٰ اہداف کو حاصل کرنے کی سمت موثر قدم اٹھایا جائے ۔اس مقصد کے تحت، مجموعی اعتبار سے،مشاورتی کمیٹی کے  فرائض کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ پہلے حصہ:ان ذمہ داریوں پر مشتمل ہے، جن پر خواتین اور خاندانی امور کے شعبے میں غور کیا جاتا ہے۔یہ کام ایگزیکٹو نوعیت کے ہوتے ہیں، وہ ایسے منصوبے پیش کرتے ہیں جو حتمی قابل مشاہدہ نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔  لیکن دوسرا حصہ:یعنی خواتین اور خاندانی امور کی ان ذمہ داریوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کا دارومدار کمیٹی کی صلاحیت پر ہے،اور ان پر عمل درآمد، قومی و صوبائی سطح پرموجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون پر مبنی ہوتا ہے۔ اس حصے میں، بنیادی طور پر  خواتین اور خاندان کی مشاورتی کمیٹی کی ذمہ داری،بیرونی عنصر کے طور پر مبصر اور نگران کی حد تک محدود ہوتی ہے۔

پلاننگ دفتر کی سرگرمیاں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون

یہ محکمہ پالیسیوں اورخواتین اور خاندانی امور کی ترجیحات کی تشکیل کی غرض سے متعلقہ دستاویزات میں اس شعبے سے متعلق مسائل اور قومی رپورٹس کی تیاری اور قومی سطح پر خواتین اور خاندانی معاملات کی رپورٹس کی تیاری اور انہیں متعلقہ حکام اور اداروں کو ارسال کرتا ہے

اس کے علاوہ یہ ڈیپارٹمنٹ، خواتین اور خاندانی امور کے ایجنڈے کے ملکی توسیعی پروگراموں سے مربوط قوانین کی ضروری ھم آھنگی ،قانون سازی ،اور اس کے نفاذ کا جائزہ لیتا ہے۔

صدر مملکت کی مشاورتی کمیٹی برائے خواتین و خاندانی امور کے پروگراموں کو مرتب،جمع آوری اور ان کے مختلف شعبوں کو ایک دوسرے سے مرتبط  کرنے اور متعلقہ حکام کو  پیش کرنے کا کام بھی اسی دفتر کے دائرہ اختیار میں ہے۔یہ محکمہ مشاورتی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ کی تیاری کا کام بھی انجام دیتا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خواتین اور خاندانی امور میں منظور شدہ پروگرام اور کارکردگی کا جائزہ لینا بھی اسی محکمے کی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب ملازمین کی معاونت اور انتظامی امور کے حوالے سے ہم آہنگی کے لئے بجٹ کی منظوری اور خرچ کرنے اور مختص کرنے سے متعلق معاملات بھی اور خواتین اور خاندانی امور سے متعلق قومی صوبائی سطح پر بجٹ کی منظوری کے ضروری انتظامات کی فراہمی اس دفتر کے فرائض کے دائرہ کار میں شامل  ہے۔

رابطہ دفترکی سرگرمیاں

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط

ا ایران کے اسلامی انقلاب کے دوسرے اعلان شدہ مرحلے کی روشنی میں مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور، کے ایگزیکٹو ڈیپارٹمنٹ نے  اپ اسٹریم دستاویزات اور پالیسی کی حکمت عملی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مرتبط گروپ کی تشکیل دی ہے ،جسکا مقصد قومی اور صوبائی انتظامی اداروں کی صلاحیت سے منظور شدہ اور محتمل  پروگراموں کے  تعین اور نفاذ کے لئے مضبوط انتظامی سہارے کی فراہمی ہے ۔یہ گروپ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدوں اور ایگریمنٹ کی صورت میں ،مشترکہ پلیٹ فارم بنانے اور میمورنڈم کی شکل میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور خواتین کی شرکت اور مؤثر کردار  کے لیے  (خواتین کے لیے منافع بخش  شعبوں )

میں مناسب پلیٹ فارمز کی دستیابی کے  وسائل اور سہولیات کی شناخت کی راہ کو ہموار کرتا ہے ۔اس گروپ کے قابل ذکر فرائض یہ ہیں:

1۔تبادلہ خیال اور اجلاس کے انعقاد کے ذریعے، خواتین اور خاندانی امور کی مشاورتی کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے درمیان تعلقات اور تعاملات کی برقراری

2۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اورتعاون کے معاہدوں اور یادداشتوں کی تیاری

3۔مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے پروگراموں کو حاصل کرنے اور ان کا جائزہ لینے کے لیے مشاورتی کمیٹی کی ماتحت اکائیوں کی  ہمراہی میں قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تعامل اور تعاون

4۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے  شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے دفاتر کے ساتھ ہم آہنگی اور بات چیت تاکہ باہمی معاہدے کی پیش رفت کی رپورٹ حاصل کی جا سکے اور اسے جمع کرکے متعلقہ محکمہ تک بھیجا جاسکے

5۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے، پروگراموں اور منصوبوں کی ترجیحاتی بنیادیں ترتیب دینا اور ان کا جائزہ لینا

6۔قانون کا نفاذ کرنے والے انتظامی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کی نگرانی

7۔  قومی اور صوبائی سطح پر مشترکہ تعاون کے لیے،ترجیحی منصوبوں کی تجویز پیش کرنا ۔

غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعامل

 یہ یونٹ خواتین اور خاندان کے شعبے میں سرگرم غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعمیری رابطہ قائم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، سماجی شرکت اور تعامل کی حوصلہ افزائی کیلئے سرگرم دیگر انجمنوں، اداروں اور  این جی اوزکے ساتھ تعاون بھی اس یونٹ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ قابل ذکرہےکہ مشاورتی کمیٹی کا یہ یونٹ ، این جی اوز کے ساتھ تعاون  اور کیے گئے اقدامات کی بنیاد پر ملک بھر میں فعال تنظیموں کو اپ ڈیٹ بھی کرتا ہے۔نیز ملک بھر میں فعال خواتین اور خاندانی تنظیموں میں سرگرم افراد کا انفارمیشن بینک، اس یونٹ کے دیگر فرائض میں شامل ہے۔

مشاورتی کمیٹی برائے خواتین و خاندانی امور کے اس یونٹ کے اہم فرائض کا خلاصہ درج ذیل تین محوروں میں کیا جا سکتا ہے۔

1۔ادارے اور  غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کے لیے تعاون پر مبنی مفاہمت کی یادداشت لکھنا ،جس میں کئی شعبوں، من جملہ"بیروزگاری کا خاتمہ اور روزگار کے مواقعوں کی نشاندہی "،

" معاشرتی نقصانات کی روک تھام "،خاندانی بنیادوں کا استحکام"، "صحت اور صفائی" وغیرہ پر مفاھمت کے لئے آمادگی

.این جی اوز کے ساتھ ،مذکورہ بالا مشترکہ منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ اور نگرانی،جن پر درج ذیل ذرائع سے نگرانی کی جائے گی؛1۔خواتین اور خاندانی امور کی نگرانی کرنے والے صوبائی ادارے

۔2۔پروگراموں کو نافذالعمل کرنے والوں سے تحریری کارکردگی رپورٹس طلب کرنا

 3۔خواتین اور خاندانی امور کے صوبائی دفاتر اور لائسنس صادر کرنے والے اداروں کے تعاون سے،خواتین اور خاندانی امور میں فعال این جی اوز کے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرنے جیسے امور کی سرپرستی اور تکمیلی مراحل تک رسائی۔