بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانگریس کے پیغامات
20 جنوری 2023 بروز جمعہ،"بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانگریس "میں تین سو غیر ملکی مہمان مدعو تھے۔ ان ممالک میں؛چین ،آسٹریلیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پاکستان، کیمرون، سربیا، آرمینیا، سویڈن، بلغاریہ، جنوبی افریقہ، شام، لبنان اور روس شامل ہیں۔
یہ کانگریس تہران میں منعقد ہوئی ،جسے خواتین کے حقوق اور حیثیت کے عالمی دعویداروں کی جانب سے سنسر کیا گیا۔جبکہ مختلف ممالک کی جانب سےاس میں مختلف شعبوں میں، باہمی مفاھمتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
اسی دوران درجنوں، کاروباری شعبوں میں سرگرم با اثر ایرانی خواتین کی مصنوعات پر مبنی نمائشگاہ کا اہتمام کیا گیا،جسے مہمانوں کی جانب سے سراہا گیا۔
اس اجلاس میں اعلیٰ سطح پر دنیا بھر سے بااثر اور دانشور خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی، وسیع پیمانے پر منفی پروپیگنڈے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران پر عالمی اعتماد اور بلند مقام کا اظہار ہے۔
ایران کی فعال، عملی اور نتیجہ خیز سفارت کاری کے نتیجےمیں، اس کانگریس نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ عالمی سطح پر خواتین کی قابلیت سے فائدہ اتھاتے ہوئے دنیا کی خواتین کے سامنے نئے رول ماڈل کو روشناس کرایا جائے۔