دور حاضر میں مسلم خواتین کا کردار" کے عنوان سے، نئی دہلی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
" دور حاضر میں مسلم خواتین کا کردار" کے حوالے سے ایک کانفرنس ،مورخہ 18 دسمبر 2022 کونئی دہلی میں، خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں، نئی دہلی میں موجود خانہ فرھنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل جناب ربانی،
بین الاقوامی مشیر صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور؛محترمہ ڈاکٹر خدیجہ کریمی، نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی اہلیہ، الزہرا یونیورسٹی (س) تہران کی سائنس بورڈ کی رکن ڈاکٹر زہرا سادات میرہاشمی، ایرانی فنکار؛محترمہ سپیدہ اشرفی اور فاطمہ زارعی،یونیورسٹی آف دہلی کے شعبہ فارسی کی سابقہ سربراہ پروفیسر سیدہ بلقیس فاطمہ حسینی،دہلی کی نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسز کی پروفیسر، عذرا عابدی، دہلی میں ہمدرد یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ابرو امان اندرابی اور سو سے زائد؛اساتذہ، خواتین اور شائقین نے شرکت کی۔کانفرنس میں ایرانی اور ہندوستانی خواتین پروفیسروں اور محققین نے مسلم خواتین کے مقام اور کردار پر روشنی ڈالی۔
بین الاقوامی مشیر صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور؛محترمہ ڈاکٹر خدیجہ کریمی، نے اس تقریب میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر فنی، سماجی اور اقتصادی انتظامی، سائنس، کھیل اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں ایرانی خواتین اور لڑکیوں کی کامیابیوں کو بیان کرتے ہوئے، ترقی کے رجحان میں اضافے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران میں ضروری پلیٹ فارمز کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔