id: 16685
1401/10/5 00:03

اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کے وفد کی نیشنل ویمن کمیشن آف انڈیا کی سربراہ اور اراکین کے ساتھ مشترکہ ملاقات

بین الاقوامی مشیر صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور؛محترمہ ڈاکٹر خدیجہ کریمی،کی سربراہی میں،اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کے ایک وفد نے،  نیشنل ویمن کمیشن آف انڈیا  کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر ریکھا شرما کے ساتھ کمیشن ہال میں ملاقات کی۔وفد نے، اس کمیشن کے دیگر 25 ارکان کے ھمراہ بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں مسز شرما نے، ہندوستانی  خواتین کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، خواتین کے مسئلے پر ایران اور ہندوستان کی تعاون کی صلاحیتوں کو مناسب قرار دیا اور اس کے لیے امید کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے اس شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

بین الاقوامی مشیر صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور؛محترمہ ڈاکٹر خدیجہ کریمی،نے پاورپوئینٹ کے ذریعے، ایرانی خواتین کی، انقلاب سے قبل و بعد کی کامیابیوں کے صحیح اعداد و شمار کا موازنہ، حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے، صدر  مملکت کی مشاورتی کمیٹی برائے خواتین و خاندانی امور کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے، ایران اور ہندوستان کے درمیان خواتین کے شعبے میں تعاون کے مواقع اور بشمول ایورا یونین میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کمیٹی، بدعنوانی سے لڑنے میں خواتین کے کردار،خواتین کے خلاف تشدد سے لڑنے میں تعاون جیسے مسائل ، کے ساتھ؛خواتین کے شعبے میں قوانین اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کے نفاذ کی نگرانی اور ضمانت کے حل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ نیشنل ویمن کمیشن آف انڈیا کی ممبران نے ایران کا سفر کرکے ایران میں خواتین کی صورتحال کو نزدیک سے دیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ تاکہ اس میدان میں خواتین کی کامیابیوں اور حقائق سے آگاہی حاصل کریں۔