id: 16883
1401/9/3 16:27

مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی، جارجیا کے شیعوں اور سنیوں کے رہنما کے ساتھ ملاقات،

شعبہ مشاورت صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات کی میزبانی، بین الاقوامی شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین  و خاندانی امور  نے کی تھی۔ اس میں جارجیا کے مقبول مذھبی رہنما حاج علی علیوف نے جارجیا میں انتہائی مناسب اقتصادی، ثقافتی اور تجارتی امکانات کا ذکر کرتے ہوئے  ایران کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کی، اپنے ملک کی خواہش کی طرف اشارہ کیا۔

 انہوں نے مزيد كہا: جارجيا، ايران اور يورپي يونين كے درميان اقتصادي تعلقات كو بہتر اور وسعت دينے كے ساتھ ساتھ ايران اور  مشتركہ پلیٹ فارم کے حامل ممالک كے درميان؛ اقتصادي، ثقافتي اور تجارتي تعلقات كو بڑھانے ميں ثالث كا كردار ادا كر سكتا ہے. انہوں نے مزید کہا: عرب اور ترکی کی کمپنیاں، جارجیا میں کامیاب شراکت کا حصہ رہی  ہیں اور میرا ملک چاہتا ہے کہ ایرانی صنعتی اور سیاحتی کمپنیاں بھی اس میدان میں ان سے کہیں زیادہ نمایاں کردار ادا کریں۔

اس کے بعد ہمارے صدر مملکت کی مشیر محترمہ ڈاکٹر خزعلی نے، جناب حاج علی علیوف کے ذکر کردہ موضوعات خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: خواتین مختلف سماجی شعبوں میں بہت موثر کردار ادا کر سکتی ہیں، اور میں جارجیا کی کامیاب خواتین سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ  کامیاب ایرانی خواتین کے ساتھ، خاص طور پر اقتصادیات اور روزگار کی پیدائش کے شعبوں میں  ملاقات اور تجربات کا تبادلہ کریں۔

مشیر صدرمملکت نے، خواتین کے زیر انتظام   نمائش اور روزگار کے امکانات فراہم کرنے والی ورکشاپس کے انعقاد کو ان کے درمیان دوطرفہ تعاملات کو وسعت دینے کے لیے اچھی اقتصادی صلاحیتوں میں سے ایک جانا ،جسے جناب حاج علی علیوف نے منظور کیا اور اس کا خیرمقدم کیا۔

اس ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے جارجیا اور ایران کے درمیان تعاون اور سائنسی تبادلوں کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔