id: 16884
1401/8/25 16:29

وینزویلا کے صدر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشیر : خواتین سازشوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں

مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور نے،وینزویلا کے صدر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشیر اور سفیر کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے ایران اور وینزویلا کے درمیان سیاسی اور ثقافتی شراکت داری اور دونوں ممالک کے خلاف یکطرفہ زبردستی مسلط کردہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، پابندیوں کے باوجود ایرانی خواتین کو خودمختار بنانے والے عوامل اور ان کی ترقی کے موارد کو بیان کیا۔

گیبریلا خمینز نے امریکی پابندیوں،اور  اس ملک کے مداخلت پسندانہ ارادوں اور وینزویلا کی حکومت کے خلاف خلفشار اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا مقابلہ کرنے میں اپنے ملک کے تجربات کو اپنے ملک کی آزادی اور خود کفالت کے حصول کی کوششوں کی مثال کے طور پر بیان کیا اور مزید کہا: خواتین معاشرے میں سازشوں کو سمجھنے،اسے  بے اثر کرنے اور ثقافتی یلغار کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں

  آخر میں، فریقین نے سائنس اور ٹیکنالوجی، تجارت اور روزگار کی فراہمی جیسے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔