id: 16888
1401/8/11 16:36

شام اور ایرانی پارلیمنٹ کے دوستی گروپ کی، صدر مملکت کے مشیر سے ملاقات

مشیر صدر ممکت برائے خواتین اور خاندانی امور نے ،شام اور ایرانی پارلیمنٹ کے دوستی گروپ کے نائب چیئرمین سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے آغاز میں، جو بین الاقوامی شعبہ مشاورت کے تعاون سے رکھی گئی تھی، اسلامی کونسل کی نمائندہ، ڈاکٹر فاطمہ محمد بیگی نے حافظ اسد کی تعظیم اور ان کے نام کے احترام کا کرتے ہوئے ، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دوستی گروپ کے معاملے پر اسلامی کونسل کی سرگرمیوں کی کی وضاحت کی۔

ملک میں آبادی میں کمی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے خاندان اور آبادی کے نوجوانوں کے تحفظ سے متعلق قانون کی منظوری کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اس قانون کو نافذ کرنے والے ادارے کے طور پر خواتین اور خاندانی امور کی وائس چانسلر کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر شامی حکومت چاہے تو ہم  اپنے ملک کے اس بڑھاپے کے رجحان سے نمٹنے کے کامیاب تجربات کو ان سے شیئر کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے شعبہ خواتین کے امور کا تعارف کراتے ہوئے، ملک میں خواتین اور خاندانی امور کے محافظ کے طور پر اس ادارے کی پالیسیوں اوراقدامات کی وضاحت کی۔ اور 13ویں حکومت کی خاندان پر مبنی پالیسی، خواتین کو بااختیار بنانے کا مسئلہ، خاص طور پر روزگار کی تخلیق اور روزگاری مواقع کی فراہمی اور اس میں خواتین کی موجودگی کو سپورٹ کرنا، وغیرہ کے ساتھ انہوں نے خواتین اور خاندان کے شعبے میں ہمارے ملک کی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں اور کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

 واضح رہے کہ مشیر صدرمملکت نے ان کے درمیان بات چیت کے ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے فریقین کی ثقافتی مشترکات کے حوالے سے دو طرفہ بات چیت کو وسعت دینے پر زور دیا۔

اس کے بعد شام ایران دوستی گروپ کی وائس چیئرمین محترمہ ھیفا جمعہ نے جو اسلامی کونسل کی میزبانی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ایران کا سفر کررہی ہیں، نے ہمارے ملک کی اچھی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے ان دس سالہ جنگی دور  پر روشنی ڈالی جس نے ان کے ملک میں شامی خواتین کو استحکام بخشا۔

انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم اور ٹریننگ کو سب سے طاقتور ہتھیار قرار دیا اور شامی حکومت اور پارلیمنٹ کی حمایت کو اس میدان میں سنجیدہ اور ہمہ جہت قرار دیا۔ محترمہ جمعہ نے اپنے جاری بیان میں کہا؛ ہم خواتین اور خاندان کے مسئلے پر ہمہ گیر تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ گرمجوشی سے ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں۔