ایران، آیورا میں، خواتین خودمختاری ورکنگ گروپ کا سربراہ
مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور نے ، آیورا میں خواتین کی اقتصادی خودمختاری ورکنگ گروپ کے،بحر ہند ممالک کی یونین (آیورا) کے سینئر عہدیداروں کے 12ویں دو سالہ اجلاس میں شرکت کی۔
اس میٹنگ میں، جو 23 رکن ممالک اور 10 مشاورتی ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی موجودگی کے ساتھ بنگلہ دیش میں منعقد ہوئی، بین الاقوامی شعبہ صدرمملکت برائے خواتین اور خاندان نے،خواتین کی اقتصادی خودمختاری ورکنگ گروپ کے سربراہ اور کوآرڈینیٹر کے طور پر اس میں گروپ رپورٹ پیش کی اور تقریر کی۔
بین الاقوامی شعبہ صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے اس ورکنگ گروپ میں ایران کی دو سالہ سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا: اسلامی جمہوریہ ایران کا تجربہ اس عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ زبردستی اور یکطرفہ پابندیوں کے باوجود، جدید ترین علم، ٹیکنالوجی اور ہنر کے ذریعے خواتین کو، قابلیت کے اعلیٰ درجے تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر کریمی نے مزید کہا: اس نقطہ نظر کے ساتھ، آیورا کی قومی کمیٹی تشکیل دی گئی اور بہت سے ملکی اداروں اور ماہرین سے مشاورت کے بعد، رکن ممالک کے لیے ایران کا مجوزہ پیکج یکم مارچ 2022 کو آیورا کے سیکرٹریٹ میں پیش کیا گیا اور آخر میں مختلف میٹنگوں کے بعد، سیکرٹریٹ کے ساتھ اسے آیورا ممبر ممالک نے منظور کیا۔
اس ملاقات میں بین الاقوامی شعبہ صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کی ڈائریکٹر جنرل نے "خواتین اور بدعنوانی کے خلاف جنگ" کے نظریہ کا ذکر کیا جسے اراکین نے اسٹریٹجک مسائل میں سے ایک کے طور پر منظور کیا، اور اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں اس معاملے پر تعاون کے لیے رکن ممالک کی خواتین حکام سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔