نیویارک میں مشیر صدر مملکت کی مشاورتی سرگرمیاں ؛
اقوام متحدہ کے شعبہ خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات
مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر خزعلی نے،خواتین کمیشن کے 66ویں اجلاس کے موقع پر، اقوام متحدہ کے شعبہ خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسز سیما بحوث سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں؛ افغانستان کے تعلیم سے محروم پناہ گزینوں اور خواتین کے لیے ایران کی خدمات، قومی سطح پر خواتین کو اقتصادی طور پر خودمختار بنانے کے پروگرام اور بحر ہند کے ممالک کی یونین کے دیہی علاقوں میں خواتین کی بیداری کو بہتر بنانے اور قدرتی حالات و آفات، کام کرنے والی خواتین کی مدد، ٹیلی ورکنگ جیسی سہولیات پیدا کرنے، اور 9 ماہ زچگی میں چھٹی کی سہولت کی فراہمی ، اورروزگار کے مقامات میں خواتین کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے طریقہ کارجیسے امور میں ملکی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کاجائزہ لیا گیا۔
دیگر مسائل کے ساتھ، خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کے کنونشن اور لڑکیوں کی کم عمری کی شادی سے متعلق مسائل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔