id: 16902
1401/4/7 17:14

مشیر صدرمملکت کی، پاکستان کے سرگرم سماجی کارکنوں سے ملاقات : مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔

مشیر صدرمملکت اور پاکستانی خواتین کے وفد کے درمیان ملاقات میں، دونوں فریقین نے باہمی تعلقات اور خواتین کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مشیر صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور،انسیہ خزعلی نے، پاکستانی فوجی حکام کی بیویوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔یہ خواتین سرکاری دورے پر ایران آئی ہیں۔

اس ملاقات میں، جو 27جون بروز پیر،  منعقد ہوئی، انسیہ خزعلی نے دونوں ممالک کی تاریخی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کی خواتین کے درمیان تعاون اور علم و ہنر کی منتقلی بالخصوص سائنس اور دستکاری کی صنعتوں کے شعبے میں تعاون کی تجویز پیش کرتے ہوئے مزید کہا: دونوں ممالک کی خواتین کے تعاون کے لیے منصوبے، حل اور مناسب صلاحیتیں کے امکانات موجود ہیں۔

 سماجی نقصانات کو روکنے اور حل کرنے کے لیے پاکستانی وفد کے ارکان نے، ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے خواتین کو خودمختار بنانے کے پروگراموں کی وضاحت کی تاکہ ان کی اقتصادی طاقت کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان حکومتی رابطوں کی صورت میں مشترکہ تعاون کا خیرمقدم کیا۔