id: 16903
1401/3/22 17:16

ونزویلا کے صدر کی اہلیہ،مادورو کی،مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور سے دوطرفہ ملاقات

 ونزویلا کے صدر کی اہلیہ سلیا اڈیلا فلوریس مادورو، اور  مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور،انسیہ خزعلی کے درمیان، ، وینزویلا اور ایران کے درمیان خواتین کے مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آج اتوار کی صبح سعد آباد کمپلیکس میں وینزویلا کے صدر کی اہلیہ اور ایران کی  مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور، کے  درمیان ایک مشترکہ ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ خزعلی اور ان کے مشیروں ، سیلیا فلورس کے علاوہ  وینزویلا کے نائب وزرائے خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 اس ملاقات میں دونوں ممالک کی خواتین کے کچھ مشترکہ مسائل پر گفتگو کی گئی اور خواتین کے تحفظ سے متعلق کچھ متعلقہ قوانین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ان کی وزیر ثقافت اور  خواتین کے ساتھ، آئندہ ملاقات میں مشترکہ تعاون کے لیےیادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین میں یادگار تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ سیلیا فلورس، پارلیمنٹ کی نمائندگی کے علاوہ وینزویلا کے اٹارنی جنرل جیسے عہدوں پر بھی فائز رہی ہیں۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے ہمراہ وفد، 20 جون کو تہران پہنچے تھے  اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس بھی اس سفر میں ان کے ہمراہ ہیں۔