مشیر صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کی، جنوبی افریقہ کی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات
مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے شعبہ اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر خزعلی نے مورخہ 24 مئی 2022 بروز منگل جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ کی مشیر،مسز کنڈت ماشگو دلامینی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں ڈاکٹر خزعلی نے ایرانی خواتین کی صلاحیتوں اور سائنس، ٹیکنالوجی، صحت، کھیل، میڈیا، ملازمتوں کی تخلیق اور صنعت کاری وغیرہ کے مختلف بین الاقوامی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان ان کی بہترین صلاحیتوں کے استعمال کی نشاندہی کی۔ انہوں نے بین الاقوامی شعبہ برائے خواتین اور خاندان کے کچھ بین الاقوامی پروگراموں کا تعارف کراتے ہوئے؛"خواتین اور بدعنوانی کے خلاف جنگ" کے آئیڈیا اور ایک خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل کے لیے،ایک ابتدائی ویبینار اور اس موضوع پر بین الاقوامی اجلاس کی صورت میں روشنی ڈالی۔مزید برآں، ڈاکٹر خزعلی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی، بحر ہند کے ساتھ والے ممالک میں خواتین کو اقتصادی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ورکنگ گروپ(آیورا) کی سربراہی کے عہدے پر فائز ہونے کی حیثیت کو،رکن ممالک کے ساتھ موثر رابطے کا منفرد موقع قرار دیا۔ اور جنوبی افریقہ کو اس ورکنگ گروپ کے رکن کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مجوزہ پروگراموں میں تعاون کی دعوت دی۔
مسز دلمینی نے ایران میں ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس سفر کے دوران سیاسی کمیٹی کے منصوبوں کی پیشرفت کواطمینان بخش قرار دیا ۔ انہوں نے کامیاب خواتین کی شرکت اور صلاحیت کی تعمیر اور دیہی خواتین کی مضبوطی کے لئے ان دو شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنے ملک کے کامیاب تجربات کی نشاندہی کی۔ دیہی خواتین کے شعبے میں، جو اس ملک کی خواتین کی آبادی کا 60 فیصد حصہ ہیں، انہوں نے دستکاری کے شعبے میں ایرانی خواتین کے علم اور تجربے کو منتقل کرنے اور اسے جنوبی افریقہ کو برآمد کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی درخواست کی۔
فریقین نے خواتین اور خاندانی مسائل کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی مختلف جہتوں کا جائزہ لیا اور ان کے درمیان تعلقات کی ترقی پر زور دیا۔