مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی،تنزانیہ کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ، صنف، خواتین اور خصوصی گروپوں کی وزیر کے ساتھ ملاقات
18 مارچ 2022 کو تنزانیہ کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ، صنف، خواتین اور خصوصی گروپوں کی وزیر، مسز ڈوروتھی گواجیما نے،مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر خزعلی، سے،خواتین کمیشن کے 66ویں اجلاس کے موقع ، اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مشیر صدرمملکت نے ایران اور تنزانیہ کے درمیان اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایرانی خواتین کی سرگرمیوں اور ان کی بعض صلاحیتوں اور تنزانیہ کی لڑکیوں اور خواتین کی تربیت کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔ ان شعبوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی صنعتوں کے شعبے میں ہنراور فنکاروں کی تربیت،حکمت عملی اور تبادلوں کا اعلان کیا۔ تنزانیہ کے نمائندے نے، اپنی وزارت کی سرگرمیوں میں مختلف مسائل؛ جیسے کہ معذور افراد، گھرانوں کی خواتین سربراہان اور صنف سے متعلق مسائل کا ذکر کرتے ہوئے، پاسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی خواتین کی صلاحیتوں کو قریب سے جاننا چاہیں گی۔