مشیر صدرمملکت کی ،جمہوریہ مالی کی؛ خواتین، بچوں اور خاندان کی ترقی کی وزیر سے ملاقات
مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور نے، جمہوریہ مالی کی؛ خواتین، بچوں اور خاندان کی ترقی کی وزیر،مسز ویدی فونکو لیبالی،سے ملاقات کی
،مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر خزعلی، نے اپنی مشاورتی سرگرمیوں کے دوران صدر برائے خواتین اور خاندانی امور، نے 18 مارچ 2022 کو جمہوریہ مالی کی؛ خواتین، بچوں اور خاندان کی ترقی کی وزیر سے ملاقات اور بات چیت کی.
اس ملاقات میں ہمارے ملک کی مشیر صدر مملکت نے خواتین، بالخصوص گھرانوں کی کفیل خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے، اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: طب، صحت و صفائی اورمکمل تعلیم سے لطف اندوز ہونے کے لئے، خواتین نے ان شعبوں میں، اسلامی جمہوریہ ایران میں کافی ترقی کی ہے۔ جو قابل دید ہے ۔اور ایران؛ جدت، سائنس اور ٹیکنالوجی ، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل ہے۔ اسی لیے ایران،جمہوریہ مالی کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔
جمہوریہ مالی کی خواتین کی وزیر نے، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعاون اور دونوں ممالک کی پابندیوں کی طرح کی یکساں صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پابندیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات شیئر کرے۔ انہوں نے ایران کے سفر کی خواہش کا بھی اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا ملک تعلیم و تربیت کے شعبوں میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔