مشیر صدرمملکت کی ، نیپال کی خواتین، بچوں اور بزرگوں کی وزیر، کے ساتھ ملاقات
17 مارچ 2022 کو، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں،خواتین کمیشن کی 66ویں میٹنگ کے موقع پر اور بات چیت کی۔ مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امورڈاکٹر انسیہ خزعلی نے، نیپال کی خواتین، بچوں اور بزرگوں کی وزیر، محترمہ اوما رجمی کے ساتھ ملاقات کی
اس ملاقات میں خزعلی نے پسماندہ علاقوں کے لیے مختص بجٹ میں اضافے، اقتصادی اور سائنسی شعبوں میں خواتین کی تربیت اور انہیں خود مختار بنانے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے خواتین کی قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے پروگراموں کے نفاذ، اور یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلباء کو قبول کرنے جیسے اقدامات کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ویکسین کی تیاری، جیسے امور میں کامیابیوں پر بات کی۔
نیپال کی؛ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی وزیر نے اپنے ملک کی انتظامیہ میں خواتین کی موجودگی کو بڑھانے اور نیپالی پارلیمنٹ کے کوٹے کا 41 فیصد خواتین کے لیے مختص کرنے کے لیے اپنی حکومت کی پالیسی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے انتظامی بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے اپنے ملک کی کوششوں کی نشاندہی کی اور خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے نیپالی حکومت کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے کچھ حصوں کو بیان کیا۔
آخر میں فریقین نے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے خواتین کے شعبے میں اپنے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی دلچسپی اور امید کا اظہار کیا۔