id: 16908
1400/12/28 17:26

مشیر صدرمملکت کی، امریکہ میں مقیم سرگرم امن پسند خواتین سے ملاقاتیں

18 مارچ 2022 کو، مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر خزعلی نے، خواتین کمیشن کے 66 ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر امریکہ میں مقیم سرگرم امن پسند خواتین کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے اس ملاقات میں کہا: ہمیں دنیا میں امن و امان کو پھیلانا چاہیئے اور مذاہب کو بھی امن کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ ہمیں امن پسند خواتین کی مدد سے جنگ اور پابندیوں کے نتائج کو روکنا چاہیے۔ عالمی سطح پر،خواتین کے اتحاد کی ضرورت تین مسائل میں محسوس کی جاتی ہے: ایک، ماحول کے  تحفظ میں، دوسرے، بدعنوانی سے مقابلےمیں، اور تیسرے امن قائم کرنے اور جنگ اور پابندیوں کے نتائج سے نمٹنے میں اس کی ضرورت ہے۔ پابندیوں سے خواتین اور بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پابندی لگانے والے بھرپور طاقت میں ہیں جبکہ پابندیوں  کی مخالف حکومتوں کی آوازوں کو سنے جانے میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔ لیکن، عوام کی آواز، جن کے آپ نمائندے ہیں، یقیناً زیادہ سنی جائے گی۔ ہم آپ سے کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سطح پر، پابندیوں کے منفی اثرات کو ظاہر کرنے کے لیے سائن بورڈز، نوٹس اور وہ تمام طریقے استعمال کریں جنہیں آپ پہچانتے ہیں۔ وہ ممالک جو جوہری ہتھیاروں کے مالک ہیں اور انہیں  استعمال بھی کرتے ہیں۔ وہ خود  دوسرے ممالک کو اس کے پرامن استعمال سے روکتے ہیں، جو بالکل بھی منصفانہ نہیں ہے۔ ایران کے خلاف ووٹ خریدے جا تے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانی حقوق کے مسائل سیاست کی نذر ہوچکے ہیں۔

 اس میٹنگ میں امن پسند خواتین نے جنگ اور پابندیوں سے خواتین کو نقصان  سے بچانے کے لیے اپنی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور مشیر  صدرمملکت کو، اپنی کچھ تحریری تخلیقات پیش کیں۔