id: 16909
1401/4/18 17:29

ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ سے نمٹنے میں خواتین کے کردار کو فروغ دینے سے متعلق کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت

اقوام متحدہ میں، "ایشیا اور مشرق وسطی میں انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ سے نمٹنے میں خواتین کے کردار کو فروغ"کے عنوان سے ادارہ انسداد منشیات اور جرائم (UNODC) اور انسداد  انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن (GLO.ACT) کی کوششوں سے ویانا، آسٹریا میں ایک ورچوئل اجلاس منعقد ہوا۔

 اس ورچوئل اجلاس میں مقررین نے انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ سے نمٹنے میں خواتین کی شرکت کی اہمیت اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے ملک میں اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال  اور تبصرہ کیا۔

 شعبہ صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے بین الاقوامی امور کے ماہر، الہام عزیز نصیری نے اس اجلاس میں کہا: پڑوسی ممالک اور مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح، اسلامی جمہوریہ ایران بھی انسانی اسمگلنگ سے محفوظ نہیں رہا ہے۔

عزیز نصیری نے بیان کیا: پڑوسی ممالک کے سیاسی بحرانوں اور داخلی اور بین الاقوامی جنگوں نے ان ممالک سے تارکین وطن کی محفوظ ممالک کی طرف آمد اس بات کا سبب کا سبب بنی ہے کہ ایران، غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی اسمگلنگ کے لیے ایک ٹرانزٹ ملک کے طور پر ظاہری اور اندرونی طور پر نقصانات کی قیمت چکانے پر مجبور رہا ہے۔

انہوں نے انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور اس کے ممکنہ متاثرین کی مدد کے لیے ایران کے بعض اقدامات کی طرف مزید اشارہ کیا۔

 اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غادہ ولی بھی اجلاس کے مقررین میں شامل تھے، جنہوں نے عدالتی اقدامات سے خواتین کے مستفید نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ خواتین متاثرین کو خاتون ہونے کی وجہ سے وہ مدد نہیں مل پاتی جس کی انہیں ضرورت ہے۔

والی  نے مزید کہا: خواتین کے شعور اور بیداری کو بڑھانا اور صنفی لحاظ سے موزوں مجرمانہ انصاف کے اقدامات سے فائدہ اٹھانا UNODC کے کاموں کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ خواتین کو انصاف تک رسائی، متاثرین کی مدد اور سب کے لیے انصاف کی  فراہمی کو ممکن بتایا  جا سکے۔

خواتین پر انسانی سمگلنگ کے اثرات، نظام کی اصلاح میں خواتین ججوں کا کردار، اور مرد حامیوں کی موجودگی کی اہمیت جیسے مسائل، مقررین کی طرف سے، اٹھائے گئے دیگر موضوعات میں شامل تھے۔