id: 16913
1401/10/30 11:43

بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانگریس کے سربراہی اجلاس میں،ایران کی سربراہی میں؛"بااثر خواتین کی بین الاقوامی انجمن " کے قیام کی منظوری دی گئی

اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن، میں ایران کی رکنیت  کے خاتمے کے سیاسی اقدام کو ایک ماہ بیت جانے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کا  دارالحکومت،  خواتین کے شعبے میں ایک ایسے  اہم اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، جس میں 96 ممالک کی بااثر خواتین موجود ہیں۔

19 اور 20   جنوری کو سربراہی میٹنگ ہال میں منعقد ہونے والی ایران میں بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس کے دوران،  ایران کی جانب سے بااثر خواتین کی ایک بین الاقوامی انجمن کے قیام کی تجویز پیش کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شرکاء کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے چاہئیں۔

بااثر خواتین کی  بین الاقوامی انجمن کی یادداشت میں، شرکاء نے ایک ایسی دنیا بنانے پر اتفاق کیا، جہاں عورت سے  محبت اور  قدردانی ، پر عزم زندگی کو  عظمت عطا کرنے ، زوجہ سے  محبت اور اولاد کی ترقی اور منصفانہ مستقبل کے لئے  ممتا کی طاقت کو تخلیق کی جاسکے ۔

اس کے علاوہ، مفاہمت کی اس یادداشت میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین اور بچوں کے معیار زندگی کو دنیا بھر میں بلند کرنے اوربااختیار بنانے کے عمل میں بہتری لانے کے لئے،صنفی، قومی اور مذہبی امتیازات سے بالاتر ہو کر،خواتین کے درمیان شراکت داری، تجربات کی منتقلی،باہمی تعاون، نمونہ عمل کی تخلیق اور پر امیدزندگی جیسے مقاصد کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

شرکاء نے انجمن کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے سرکاری، نجی اور عوامی فنڈز کی طرف راغب کرنے پر زور دیا اور اس مفاہمت کے مقاصد اور دیگر تجاویز کی تیاری اور انہیں حتمی شکل دینے کے لیے تہران میں ایک سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاکہ باہمی رابطہ اوردستاویزات کے تبادلے کے ذریعے ،تجاویز کی تصدیق اور ممبران کے حتمی دستخط کے مراحل کو بخوبی انجام دیا جا سکے۔

اس اجلاس میں شہید بہشتی یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر جمیلہ سادات علم الھدی نے  اس انجمن کے نام کے لیے "گوہرشاد" کا نام تجویز کیا اور تاکید کی کہ: یہ خاتون ایک ایرانی ملکہ تھی جس نے800 سال قبل اہم ثقافتی تبدیلیاں پیدا کیں اور امن کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بہت کوشاں رہیں اور بالآخر اسی راستے پر چلتے ہوئے  شہادت کے درجے پر فائز ہوئیں۔  اس وقت مشہد میں واقع گوہرشاد مسجد ایران کی سب سے زیادہ پررونق مساجد میں سے ایک ہے۔