id: 16914
1401/10/30 11:44

مختلف ممالک کے صدور کی زوجات کے خصوصی اجلاس میں کیا ہوا؟

بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس آج صبح، جمعہ، 20 جنوری کو سربراہان  میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور  ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے دنیا کے مختلف مالک کےسربراہان کی بیویوں کا سرکاری پروٹوکول کے ھمراہ خیر مقدم کیا۔

گزشتہ روز شروع ہونے والی اس کانگرس کے پہلے دن کے اجلاس میں؛ 300 غیر ملکی مہمان مدعو ہیں، جن میں مختلف ممالک سے 70 خواتین عہدیداران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان، بشمول وزراء، نائب صدور اور پارلیمنٹیرینز شامل ہیں، تاکہ مغربی میڈیا کے  متعصبانہ رویوں سے دور رہ کر ایرانی خواتین کی آوازیں سن سکیں۔

مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر انسیہ خزعلی،کی جانب سے میٹنگ ہال میں بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کی بیویوں اور کانگریس کی بلند پایہ شخصیات کا سرکاری طور پر خیرمقدم کیا گیا، اور ایک یادگار تصویر لی گئی۔ بعد ازاں؛ آرمینیا، سربیا، کیمرون، شام، گنی، سری لنکا، نائیجیریا وغیرہ سے آئے ہوئے  غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ صدر مملکت ایران کی اہلیہ کے ساتھ ایک علیحدہ ہال میں خصوصی گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات میں مختلف ممالک کی خواتین نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عالمی برادری کے لیے موثر کردار اور اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل ہے۔ خواتین کے حقوق کا دفاع اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں ان کی شرکت کے مواقع کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے خلاف ناانصافی کے خلاف جنگ بھی، شرکاء کی جانب سے بیان کردہ  نقطہ نظریات میں شامل تھیں۔

میزبانی کے لیے اسلامی جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، شرکاء نے یاد دلایا کہ خواتین کو تعاون کے میدان میں قلیل مدتی نقطہ نظر کے بجائے طویل مدتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

 

اس کے علاوہ شرکاء نے ہمارے ملک کے صدر کا شکریہ ادا کیا کیونکہ آیت اللہ سیدابراہیم رئیسی، معاشرے میں خواتین کے عظیم اور اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، آج صبح کے اجلاس  میں،  "بااثر خواتین کی انجمن" کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔