id: 16915
1401/10/29 11:46

تہران، دنیا کے 96 ممالک کی بااثر خواتین کا میزبان / مغربی تعصب سے دور، ایرانی خواتین سے واقفیت کا بہترین موقع

آج جمعرات 19 جنوری کو، دنیا کی  بااثر خواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس، تہران کے پارسیان آزادی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں 96 سے زائد ممالک کی خواتین نمائندوں کی موجودگی میں مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور، ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے تقریر کی۔ 

اس بین الاقوامی تقریب کے دوران چین، آسٹریلیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پاکستان، کیمرون، سربیا، آرمینیا، سویڈن، بلغاریہ، کرغزستان، الجزائر، جنوبی افریقہ، لبنان، شام اور روس وغیرہ سے تعلق رکھنے والی 300 غیر ملکی خواتین مہمانوں نے شرکت کی۔جن میں سے وزراء، نائب صدور اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف ممالک سے 70 عہدیدار خواتین ایران آئیں۔

یہ کانگریس دنیا کی بااثر خواتین کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ میڈیا اور مغربی ردعمل کے بغیر ایرانی خواتین کی آوازیں سنیں اور  اپنے ممالک کے لوگوں میں ایرانی خواتین کی  صورتحال پر بات کرسکیں۔