id: 16916
1401/10/30 11:57

بااثرخواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس، کچھ لمحہ قبل شروع ہوئی۔

بااثرخواتین کی پہلی بین الاقوامی کانگریس آج صبح 20 جنوری بروز جمعہ، سربراہ ہال میں، مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور  ڈاکٹر انسیہ خزعلی،کے  مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کی بیویوں کے سرکاری استقبال کے ساتھ ،کچھ لمحہ قبل شروع ہوئی۔

 

 

اس تقریب میں آرمینیا، برکینا فاسو، کرغزستان، سربیا کے صدور اور وزرائے اعظم کی بیویاں، گنی اور نائجر کے سابق صدور کی اہلیہ،جمہوریہ نائیجیریا  وفاق کی خاتون اول کی خصوصی ایلچی، سری لنکا کی سابق خاتون اول اور حکمران جماعت کے رہنما کی اہلیہ، شام کے صدر کی خصوصی ایلچی اور  ترکمانستان وومن یونین کی مرکزی کونسل کی خصوصی ایلچی بھی موجود ہیں۔

گزشتہ روز شروع ہونے والی اس کانگریس میں 300 غیر ملکی مہمان ہیں، جن میں 70 خواتین عہدیداران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ؛وزراء، نائب صدور اور اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں، جو  مغربی میڈیا کے متعصبانہ رویوں سے دور، ایرانی خواتین کی آواز سننے کے لیے ایران تشریف لائے ہیں۔