id: 16917
1401/10/30 12:01

ڈاکٹر انسیہ خزعلی: بین الاقوامی کانگریس کے انعقاد کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کے درمیان تحریکی بنیادوں پر باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔

2 جنوری کو بااثر خواتین کی بین الاقوامی کانگریس کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور نے کہا: بین الاقوامی کانگریس کے انعقاد کا مقصد، ایرانی اور دنیا کی  خواتین  کے درمیان تعاون اور تحریکات میں اضافہ کرنا ہے

 

انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا :   17 جنوری،بروز منگل کو، ہماری جانب سے ملکی سطح پر بااثر خواتین کے  اعزاز میں کانگریس منعقد کی گئی ۔تاہم قومی سطح پر کچھ دیگر  بااثر خواتین کو بین الاقوامی کانگریس میں بھی اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ڈاکٹر خزعلی نے کہا: دنیا بھر سے متعدد منفرد خواتین کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے بعض کو سراہا جائے گا اور انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ اس کانگریس میں 96 ممالک سے تعلق رکھنے والی  70 خواتین عہدیدار شرکت کر رہی ہیں۔  کانگریس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے یہ بھی کہا کہ: اس کانگریس کے موقع پر شریک وزراء اور ان کے ہم منصبوں کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

انہوں نے گفتگو جاری رکھی :اسی طرح شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے تعاون سے  مفاہمتی  یادداشت کے لئے بھی اجلاس منعقد کیا جائے گا؛جن کے لئے 10 دستاویزات تیار کی گئی ہیں۔ انشاء اللہ یہ تعاون جاری رہے گا تاکہ ہم بین الاقوامی سطح پر خواتین کے درمیان موثر تحریک اور تعامل کو قائم کرسکیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ: خواتین کمیشن سے ایران کو ہٹائے جانے کےبعد، اس کانگریس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کی بااثر خواتین کی ایران میں موجودگی، کیا پیغام رکھتی ہے؟ مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور نے جواب دیا کہ:استکباری طاقت؛ اصولوں اور قوانین سے ہٹ کر، دنیا اور خاص طور پر خواتین پر،دھونس اور زور آزمائی کوجاری نہیں رکھ سکتی ہے۔ خواتین آزادی کے ساتھ ایک دوسرے سے باھمی روابط برقرار رکھیں گی اور ہم بھی اپنی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے۔