ہم ایرانی عورت کے قابل فخر ہونے کا پیغام ساری دنیا تک پہنچائیں گے۔
مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور، ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عورت کمیشن کے اجلاس میں کئے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین سے متضاد قرار دیتے ہوئے انہیں ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے اس ٹویٹ میں خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن میں اپنے بیانات کا ایک حصہ بھی شائع کیا۔
اس ٹویٹر کا مکمل پیغام کچھ یوں ہے :
"خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن میں ایران کی رکنیت کی ظالمانہ منسوخی کے باوجود، بین الاقوامی قوانین کے برعکس؛
اور ایک بار پھر بین الاقوامی طریقہ کار کے برعکس،ایرانی وفد کو ویزا جاری نہ کرنے کے باوجود؛
اور انتہائی ظالمانہ رویے کے باوجود ہم ساری دنیا کو ایرانی خاتون کے قابل فخر ہونے کا پیغام پہنچائیں گے۔"