نوروز انٹرنیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
نوروز انٹرنیشنل گیمز کے پہلے دور کی افتتاحی تقریب، مشیر صدر مملکت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
خواتین کے لیے پہلے بین الاقوامی نوروز گیمز کی افتتاحی تقریب، تہران کے آزادی باسکٹ بال ہال میں منعقد ہوئی۔9 کھیلوں کے اس ٹورنامنٹ میں 22 ممالک کی خواتین نے کی شرکت کی۔
اس تقریب میں اول مشیر صدر مملکت، محمد مخبر، مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور انسیہ خزعلی، خواتین و خاندانی امور کی مشاورتی کمیٹی کے شعبہ منصوبہ بندی و رابطہ دفتر کی سرپرست، ڈاکٹر لالہ فرھنگ متین، بین الاقوامی مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور،ڈاکٹر خدیجہ کریمی اور وزارت کھیل کے شعبہ خواتین کی مشیر پالیسی مریم کاظمی،جبکہ وزیر کھیل و جوانوں کے امور کے دو مشیر جناب پولاسگر اور کلھر اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
پروگرام کے آغاز میں وزارت کھیل کی شعبہ خواتین کی پالیسی مشیرکاظمی پور نے مقابلوں کے انعقاد کی اہمیت پر گفتگو کی۔بعد ازاں، اول مشیر صدر مملکت، جناب مخبر نے کھیلوں کے مقابلوں،اور دیگر اجتماعی پروگراموں میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔
تقریب کا آخری حصہ کھلاڑیوں کی پریڈ پر مشتمل تھا۔جس میں شرکت کرنے والے ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں، تقریب کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔