"خواتین کے نوروز انٹرنیشنل گیمز " کے پہلے راؤنڈ کے انعقاد کی تفصیلات
وزیر کھیل و جوانوں کے امور کے پالیسی مشیر نے خواتین کے اسپیشل نوروز ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے پروگرام کی تفصیلات بیان کیں۔
مریم کاظمی پور نے آزادی باسکٹ بال ہال میں منعقد ہونے والے نوروز انٹرنیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان بین الاقوامی گیمز کے پہلے راؤنڈ میں 9 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں؛کبڈی، جوڈو کراٹے ، گھڑ سواری، ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، کراٹے،فوٹسال، تلوار بازی اور پولو شامل ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: 20 ممالک کے 378 غیر ملکی کھلاڑیوں اور 225 ایرانی کھلاڑیوں کے درمیان مختلف عمر کے گروپوں میں، مقابلہ ہوگا اور امید ہے کہ ہم مختلف ممالک کے کھلاڑیوں اور چیمپئنوں کے لئے ایک قابل میزبان ثابت ہوں گے۔
کھیل اور نوجوانوں کے وزیرکی، مشیر شعبہ خواتین نے اس بات پر زور دیا کہ نوروز کے بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کا مقصد "خصوصاً خواتین کے لیے" خواتین کےکھیلوں کی پائیدار ترقی اور خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ ہم خواتین کی حیثیت اور ثقافت کو بہترین انداز اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لئے اپنی پوری بروئے کار لائی جائے گی،تاکہ بھترین طریقہ سے ان مقابلوں کو منعقد کیا جاسکے ۔