ایرانی خاتون چین میں ہونے والے (Wuxi Grand Slam competitions) گرینڈ سلیم مقابلوں کی بہترین ریفری مقرر
ووشی گرینڈ سلیم مقابلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی نے،ایرانی خاتون ریفری کو، اس مقابلے کی بہترین ریفری کے طور پر منتخب کیا -
مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک کی بین الاقوامی جج معصومہ باقری ، جنہیں ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے ان مقابلوں میں ججز کے لیے مدعو کیا گیا تھا، نے 4 دنوں کے دوران،ابتدائی اور آخری مقابلوں میں،سب سے کم غلطیاں کیں اور آخرکار، آرگنائزنگ کمیٹی نے انہیں، اس مقابلے کے بہترین جج کے طور پر منتخب کیا۔
باقری اور اربابی ہمارے ملک کے 2 بین الاقوامی ریفری ہیں جو 2024 کے پیرس اولمپک گیمز میں فیصلہ کرنے کے لیے ایشیا سے منتخب کیے گئے 18 ریفریز میں شامل ہیں اور انہیں مختلف مقابلوں بشمول گرینڈ پرکس، ورلڈ چیمپئن شپ وغیرہ میں پیرس اولمپکس کے دیگر 26 ججز کے ساتھ منتخب کیا جائے گا۔
گرینڈ سلیم مقابلوں کے دوران باقری کی کمترین غلطوں کے ساتھ بہترین کارکردگی نے پیرس 2024 کے اولمپک کھیلوں میں فیصلہ کرنے کے ان کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔
گرینڈ سلیم مقابلے کا پہلا مرحلہ 2 دنوں تک پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے ایک طریقے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا، جس کی میزبانی چین نے ووشی میں کی تھی، ان مقابلوں میں ہمارے ملک کی قومی ٹیم نے 4 طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے تھے۔