id: 17049
1402/4/13 18:21

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں؛تمدن اور ایرانی خواتین کیے ملبوسات کی نمائش کا افتتاح،

 بین الاقوامی شعبہ مشاورت صدرمملکت  برائے خواتین اور خاندانی امور نے، وزارت ثقافت اور اسلامی رہنمائی، جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے اور  وزارت خارجہ کے شعبہ خواتین اور انسانی حقوق کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے، ملبوسات ڈیزائننگ کے شعبے میں سرگرم متعدد خواتین فنکاروں نے ایرانی خواتین کی تہذیب اور ملبوسات کی ایک نمائش کا انعقاد کیا۔ جس کا عنوان "ایرانی ملبوسات کی ایک ہزار کہانیاں" ہے۔یہ ایگزیبیشن آج بروز پیر (3جولائی 2023) کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔

اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں،  اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل، جنیوا میں اقوام متحدہ میں ہمارے ملک کے سفیر اور مستقل نمائندے، بین الاقوامی اداروں کے سفارت کاروں، ملازمین اور ایرانی فن و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کے ایک گروپ نے شرکت کی.  اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل تاتیانا والوایا نے، اپنی  تقریر میں، جنیوا میں اقوام متحدہ میں منعقدہ ایرانی فن اور مستند ایرانی فن کو سراہتے ہوئے، اس بات کا اظہار کیا کہ فن کی زبان ایک عالمگیر زبان ہے۔

 انہوں نے ایرانی خواتین کی جانب سے نمائش کے لیے کپڑوں کے ڈیزائن کو ایک اعلیٰ فن کا نمونہ اوراسے  ایرانی خواتین کی متنوع صلاحیتوں میں سے ایک اور خواتین کی جانب سے باعزت روزگار کا شاہکار قرار دیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے علی بحرینی نے بھی، ایرانی خواتین کے لباس میں حیا، شائستگی، تخلیقی صلاحیتوں اور خوبصورتی کی تاریخی جڑوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: آج اس تاریخی تہذیب کی حفاظت ،ایرانی خواتین کے لیے ثقافتی اور تہذیبی شناخت میں، ایک خاص مقام کی حامل ہے۔ انہوں نے اس نمائش کو فنکارانہ سفارت کاری کی سمت میں  ایک ایسا قدم قرار دیا جو ثقافتوں اور ممالک کے درمیان ترجمے کی ضرورت کے بغیر تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔ اور اسے  ایرانی خواتین کے  نقطہ نظر سے دنیا کی جانب ایک دریچہ  سمجھا جاسکتا ہے۔

یہ نمائشگاہ 5 جولائی تک اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جاری رہے گی۔