id: 17054
1402/4/18 18:31

بین الاقوامی شعبہ صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر کی،اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی خواتین کی ترقی کی تنظیم کی ایگزیکٹو سیکرٹری کے ساتھ ملاقات

تاشقند میں خواتین کے بین الاقوامی فورم کے اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی شعبہ صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹرڈاکٹرخدیجہ کریمی نے،اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی خواتین کی ترقی کی تنظیم کی ایگزیکٹو سیکرٹری عفنان الشعیبی سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

 اس ملاقات میں ویمن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (WDO) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خواتین کی خودمختاری کے لیے اس تنظیم کے کردار پر زور دیا اور اس تنظیم کا ایک مقصد،رکن ممالک میں فیصلہ سازی میں خواتین کی شرکت کو مضبوط بنانے کے لیے تنظیم کے نقطہ نظر اور ترجیحات کو بیان کیا۔

الشعیبی نے وضاحت کے ساتھ کہا:مختلف ممالک میں موجود حقائق، میڈیا پر جن چیزوں کی عکاسی کی جاتی ہے اس سے یکسرختلف ہیں اور او آئی سی ممالک کو بات چیت اور مکالمے کے ذریعے ایک دوسرے کے حقائق کو جاننا چاہیے۔ الشعیبی نے خواتین کی ترقی کی تنظیم (WDO) میں 19 ممالک کی رکنیت کے عمل کے مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تنظیم کا رکن بن جائے گا۔ انہوں نے رکن ممالک کے ساتھ بات چیت میں اس تنظیم کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بھی وضاحت  پیش کی۔

اس ملاقات میں بین الاقوامی شعبہ صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹرڈاکٹرخدیجہ کریمی نے  ڈبلیو ڈی او میں ہمارے ملک کی رکنیت کے عمل کے آغاز کے بارے میں وضاحتیں پیش کیں اور کہا: اس موضوع پر تحقیقات جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ  تحقیقات کا عمل مکمل ہونے کے بعداس تنظیم میں ہماری رکنیت کے مراحل مکمل طے پا جائیں گے

انہوں نے اسلامی ممالک کی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے اور دین اسلام پر بھروسہ کرتے ہوئے  مشترکہ ثقافتی صلاحیتوں پر انحصار کرنے کی اھمیت بیان کی اور خواتین اور خاندان کے مسائل کا مطالعہ کرنے اور ان کو حل کرنے کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کے منحرف اور ابھرتے ہوئے نمونوں سے مقابلے کے لئے ان ممالک کے اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

 

بین الاقوامی شعبہ صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر نے تہران میں آیورا ویمنز ورکنگ گروپ ( بحر ہند کے سمندری سرحدی ممالک) کے اجلاس کے انعقاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کامیاب تجربے اور اس کے کوآرڈینیٹر کے طور پر ایران کے کردار کے بارے میں بتایا۔ اور مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران، فکری صلاحیت، مواد کی تیاری کرتا ہے اور بین الاقوامی کام کے  تجربے کے اعتبار سے WDO کے ساتھ بھرپور تعاون کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔