id: 17055
1402/4/19 18:33

سربیا کے خاندانی بہبود اور آبادی کے وزیر کے ساتھ، مشیر صدرمملکت برائے خواتین و خاندانی امور کی ملاقات : آبادی میں پیشرفت میں کمی کا مسئلہ تمام ممالک کے اہم خدشات میں سے ایک ہے،

ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے اس بات کا اظہار کیا کہ: دنیا کو درپیش چیلنجوں میں سے ایک آج دنیا کا سب سے اہم مسئلہ  آبادی میں کمی کا مسئلہ ہے اور ہم انسانی سرمائے کی  ضرورت کی بنیاد پر اس مسئلے کو حل کرنے کے پابند ہیں۔

 مشیر صدرمملکت برائے خواتین اور خاندانی امور،   ڈاکٹر انسیہ خزعلی، نے آج شام سربیا کی خاندانی بہبود اور آبادیات کی وزیر مسز ڈاریا کیسیچ  کے ساتھ شعبہ کے دفتر میں ایک ملاقات میں، اس بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کی چند دہائیوں کے بعد مختلف سائنسی، کھیلوں اور سماجی میدانوں میں ایرانی خواتین کی پیشرفت، کی ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: آج دنیا کو سب سے اہم درپیش چیلنجوں میں سے ایک، آبادی میں جوان نسل کی موجودگی میں کمی کا مسئلہ ہے، اور سب سے بڑے ضروری انسانی سرمائے کے طور پر ہمیں چاہئے کہ اس مسئلے کے ادراک کے لیے ضروری تیاری رکھیں۔

انہوں نے آبادی میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے  13ویں حکومت کے کچھ امدادی امور کا تذکرہ کیا، جیسے کہ چار جڑواں بچوں والے خاندانوں کو سہولیات فراہم کرنا، دیہی خواتین کے لیے انشورنس کوریج، بانجھ جوڑوں کے علاج کے لیے مالی امداد، حمل اور دودھ پلانے کے دوران خواتین کے لیے خصوصی مراعات وغیرہ۔انہوں نے مزید کہا: آبادی میں اضافے کے حوالے سے،دوطرفہ بات چیت دوست ممالک کے کامیاب تجربات کے تبادلے کا باعث بنتی ہے، اور ایران اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 اس ملاقات کے آغاز میں سربیا کی خاندانی بہبود اور آبادیات کی وزیر مسز ڈاریا کیسیچ نے سربیا اور یورپی ممالک میں گھرانے کے تعداد میں کمی کا مسئلہ سمیت خواتین اور خاندان کے شعبے میں مختلف مسائل کو بیان کیا اور دونوں جانب کے حل اور تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔