id: 17689
1403/2/24 15:10

عمان کی سماجی ترقی کی وزیر کا دورہ ایران اور دونوں ممالک کی خواتین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق؛

بین الاقوامی شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور کے مطابق، عمان کی سماجی ترقی کی وزیر محترمہ لیلیٰ نجار نے مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور محترمہ ڈاکٹر خزعلی کی دعوت پر ہمارے ملک کا دورہ کیا

انہوں نے تہران میں 26سے 28 اپریل کے دوران ایک مختصر دورے پر، ہمارے ملک میں آکر ملکی، بالخصوص خواتین اور خاندان کے مسائل میں موجود صلاحیتوں سے واقفیت پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا

عمان کی سماجی ترقی کی وزیر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے تین روزہ سفری دورے میں جو امور عمل میں آئے،ان میں مشیر صدر مملکت برائے خواتین و خاندانی امور،مشیر صدر مملکت اور ماحولیاتی تنظیم کے سربراہ اور سیاحت،دستکاری اور ثقافتی ورثہ کے وزیر کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں شامل تھیں۔ اس کے علاؤہ،انہوں نے ایران ایکسپو 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں صدر مملکت نے خطاب کیا۔انہوں نے تہران میں ٹیکنالوجی، فن، صنعت، اختراعات اور دیگر گفتگو اور مشاغل سے متعلق بین الاقوامی نمائش کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ نیز آمنہ نرسری، شوق زندگی مرکز، سلمی فیملی مرکز، کے دوروں کے ساتھ قومی ویلفیئر ادارے کے سرپرستوں،  الزہرا یونیورسٹی اور ملک کے دیگر ثقافتی اور علمی مراکز کے عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں بھی قابل ذکر ہیں

لیلیٰ نجار نے ایران کی ترقی و پیشرفت کو قابل ذکر اور مختلف شعبوں میں خواتین کی بھرپُور موجودگی کو قابل توجہ قرار دیا اور تعاون کے فروغ، تجربات کے تبادلے اور خواتین کی فعالیت کے ساتھ،تعاون و تعامل کی سطح کو بڑھانے کی تجویز پیش کی

عمان کی سماجی ترقی کی وزیر، کو اتوار کی رات، ہمارے ملک کی مشیر صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور نے سرکاری احترام کے ساتھ رخصت کیا،جہاں  وہ تہران سے مسقط روانہ  ہوگئیں