خاندان میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ؛ مختلف شعبوں میں خواتین کے استحکام اور ترقی پر ایران کی تاکید
فارس نیوز؛مشیر صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق؛ایران کے بین الاقوامی شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور،کے دفتر کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے؛ ازبکستان کے شہر سمرقند میں 2024 کے ایشیائی خواتین کے سربراہی اجلاس میں، سب سے پہلے، ایران میں خواتین کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے درپیش چیلنجز اور حل، ایشیا میں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات کی طرف اشارہ کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور،کے دفتر کی سربراہ نے مزید کہا: ملک کی پالیسیوں کا مقصد؛ خاندان میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سائنسی، سماجی اور سیاسی شعبوں میں خواتین کی شرکت کو تقویت دینا ہے اور خاندان کے لئے ابھرتے ہوئے حملوں اور خطرات کے پیش نظر خاندان کی سالمیت کو برقرار رکھنا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 87ویں اجلاس میں "خاندانی تحریک کے لئے عالمی عزم" کے موضوع کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے اقدام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے خاندان کے عالمی دن (15مئی) کے موقع پر اس تحریک کی دستاویز کی نقاب کشائی کا اعلان کیا اور مختلف ممالک کے نمائندوں کو دعوت دی کہ وہ اس تحریک میں شامل ہوں
ڈاکٹر کریمی نے غزہ کی خواتین اور بچوں کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم سب علاقائی اور بین الاقوامی اجلاسوں اور اجتماعات کے امکانات کو، مظلوم فلسطینی عوام کی آواز کی رسائی کے لئے استعمال کریں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ مظلوم اور بہادر فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے۔
"خواتین کے معاشی، سماجی اور سیاسی حقوق اور سہولیات کی ترقی کے مسائل کے لئے علاقائی نقطہ نظر" کے موضوع پر ایشیائی خواتین کا اجلاس سمرقند شہر میں منعقد ہوا
اس اجلاس میں مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کی پارلیمانوں کی خواتین نمائندوں، سربراہان حکومت، حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے نمائندوں، خواتین کاروباری شخصیات، سیاستدانوں، سماجی کارکنوں، سائنسدانوں، اقتصادی شعبوں کے نمائندوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی
اس اجلاس کے شرکاء نے سائنس، تعلیم اور اختراع میں خواتین کی شرکت کے ساتھ ساتھ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال، خواتین کے حقوق اور معاشی مواقع کی ترقی کے ذریعے غربت میں کمی، صنعت کاری اور اختراع میں ان کی شرکت اور جدید عالمی نظام کی معیشت میں ان کے انتظامی پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا