نیویارک میں، خواتین اور خاندانی امور کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل:
خاندان سے وابستگی کی تحریک میں شامل ہونے اور ابھرتے ہوئے جعلی نمونوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے
ضرورت اس بات کی ہے کہ غزہ کے زندہ بچ جانے والے وہ افراد جنہوں نے جنگ کے مصائب کا مشاہدہ کیا اور اپنے پیاروں کو کھونے کے دردناک درد کو دل سے محسوس کیا،ان کے خاندانوں کی ضروریات، مشکلات اور مسائل کے متعلق اس اجلاس میں غور کیا جائے
نیویارک میں اقوام متحدہ کے سماجی کمیشن کے 62 ویں اجلاس میں خواتین اور خاندانی امور کے بین الاقوامی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل نے "خاندانی وابستگی کی عالمی تحریک " کے خیال کی وضاحت کرتے ہوئے، جسے ہمارے صدر مملکت کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں، تجویز کیا گیا تھا، خاندان کے جعلی اور ابھرتے ہوئے نمونوں کے بارے میں، فرد، خاندان اور انسانی معاشروں کے مستقبل کی صحت اور حفاظت کے لئے خبردار کیا گیا۔
انہوں نے ملک کی خواتین کی کامیابیوں اور خاندان کی بنیاد کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے اقدامات کو عالمی برادری کے ساتھ شیئر کیا اور تمام خاندان سے محبت کرنے والوں کو اس عالمی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے اسرائیل کی نسل کشی اور فلسطینی خاندانوں کی تباہی کے جرائم کی شدید مذمت کی اور کہا: "ضرورت ہے کہ غزہ کے زندہ بچ جانے والے ان خاندانوں کی ضروریات، مشکلات اور مسائل پر اس میٹنگ میں غور کیا جائے، جنہوں نے جنگ کے مصائب کو دیکھا اور اپنے پیاروں کو کھونے کے درد کو تہہ دل محسوس کیا۔
ان بیانات کے ردعمل میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے ہمارے ملک نقطہ نظر کی تردید اور توہین کرنے کی کوشش کی، جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کے نمائندے نے صیہونی حکومت کے نمائندے کے جھوٹے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے کہا: اسرائیل کی پچھتر سال سے زیادہ کی شرمناک تاریخ کو چند الفاظ میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے: قبضہ، بربریت، قتل عام اور انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی اسرائیل کی آخری نسل پرست حکومت کی بنیاد ہے۔ صھیونی وہ واحد قوم پرست جماعت ہے جو بین الاقوامی قوانین کے موجود ہونے کے باوجود نسل پرستی کو قانونی حیثیت دیتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر حاوی رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ وہ حکومتی نظام ہے،جو ایسے جدید اور پیشرفتہ وسائل کا حامل ہے،جسے کچھ طاقتوں نے اس حکومت کے اختیار میں دیا ہوا ہے اور ان کے باجود ترقی یافتہ ہونے کی دعویدار ہے ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرائم سمیت،ریاستی دھشت گردی اور انسانیت کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کی ایک طویل فہرست ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے
ہمارے ملک کے نمائندے کے ان بیانات کو بعض وفود مثلاً ترکی، پیرو، جنوبی افریقہ اور قطر کی جانب سے پذیرائی اور حمایت ملی۔
اس کے علاوہ خاندان سے محبت کرنے والوں کی بین الاقوامی تنظیم کے رکن ممالک کا ایک اجلاس سوشل کمیشن کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ہمارے ملک کے نمائندے نے خاندان کے صحیح نمونے کے بارے میں ملک کے موقف کی وضاحت کی اور اس کام کو فروغ دینے کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی