id: 17849
1403/2/27 23:28

مشیر صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کی موجودگی میں نشست منعقد ہوئی صدارتی اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز میں "خاندانی تحریک سے وابستگی کی گفتگو میں نامور اور باصلاحیت افراد کے کردار" کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد

شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں صدر مملکت نے "خاندانی تحریک سے وابستگی" کے خیال پر زور دیا تھا اور اس کی منظوری کے حوالے سے دستاویز اور ایکشن پلان کی تیاری اور تالیف اور اس تحریک کی کارروائی کی ذمّہ داری مشیر صدر مملکت، برائے سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز آف پریذیڈنسی  کے تحت قرار پائی۔ اس سلسلے کی پہلی تحقیقاتی نشست میں اس بات کی کوشش کی گئی کہ اس تحریک کے بارے میں گفتگو کے لئے مختلف ماہر علمی شخصیات، ملک کی ممتاز یونیورسٹیوں کے پروفیسروں اور خاندان کے شعبے سے وابستہ افراد سے  گفتگو کا آغاز کیا جائے۔

یہ اجلاس؛ ڈاکٹر انسیہ خزعلی اور تحقیقی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ماہرین کے ایک گروپ کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ جس میں خاندانی تحریک سے وابستگی کے مسئلے سے متعلق، ممتاز افراد کی جانب سے تخلیقی گفتگو کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔

ڈاکٹر خزعلی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "خاندان کی حفاظت سے متعلق پہلی سفارشات خدا کی طرف سے ہوئی ہیں" کہا: خاندان کی بنیاد،اصلی  معاشرے کا پہلا اور بنیادی اصول ہے اور درحقیقت یہ معاشرے کی نسل کے تحفظ کی بنیاد ہے۔  خاندانی ثقافت کو فروغ دینے اور اسے مستحکم کرنے کے لئے ،صدر مملکت کی مشاورتی کمیٹی برائے خواتین اور خاندان نے اپنے ایجنڈے کے مطابق اقدامات کئے ہیں اور جدید خاندانوں کے حالات کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "مغرب میں، فطری خاندانی نظام کو کم اھمیت دکھانے کی ایک تحریک چل رہی ہے جو تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے "، گفتگو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: "عالمی سطح پر خاندان سے وابستگی کی تحریک کو فروغ دینے کے لیے، ہمیں اندرونی سطح پر قابل اطلاق مثالیں اور اس سے متعلق اقدامات اور پروگرامنگ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ہم بین الاقوامی سطح پر خاندانی تحریک سے وابستگی سے متعلق پہلی دستاویز پیش کرنے کے خواہشمند ہیں، اور اس دستاویز کو تمام اقوام کے لئے قابل قبول ہونا چاہئے