id: 17855
1403/2/31 09:58

شروع خدا کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرتے ہوئے اپنے گھر سے نکلے اور پھر اسے موت آجائے تو اس کا اجر خدا پر ہے

"ایک بار پھر، ایک مشکل امتحان میں، ایرانی قوم نے اپنے انتھک صدر اور ان کے مخلص اور محنتی ساتھیوں کو خدا کے حضور پیش کیا، وہ صدر جس نے خدا کے حکم کی تعمیل کے لئے، ایک علاقے سے دوسرے علاقے ہجرت کرتے ہوئے مسلسل کام کیا اور خدا کے لئے محروموں کی مشکلات حل کرنا اور ایران کے لئے باعث فخر ہونا ان کی شہرت کا سبب بنا اور جنہوں نے اپنے آخری مجاہدانہ سفر میں خدا اور لوگوں سے کئے ہوئے وعدے کو اپنی جان قربان کرتے ہوئے پورا کیا 

ایران کی عظیم قوم نے اس قسم کے مصائب اور دردناک حالات کو بہت زیادہ دیکھا ہے اور ہر بار چیلنجوں کو مواقع میں بدل دیا ہے اور پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت کے ساتھ، اسلامی انقلاب کے بلند اہداف کے حصول کے لئے اپنی ہم آہنگی، استقامت اور عزم کو تقویت بخشی ہے اور اس بار بھی ان کا مقابلہ ڈٹ کر کرے گی

میں خادم الرضا (ع)، خدا کی جانب سفر کرنے والے عظیم انسان کی رحلت پر،حضرت ولی عصر (ع) اور رہبر معظم انقلاب (دام ظلہ العالی) اور ان والدہ گرامی، اہلیہ محترمہ ان کی بیٹیوں اور  صدر کے تمام ساتھیوں کے معزز خاندانوں کو تعزیت پیش کرتی ہوں جنہوں نے پر خلوص خدمت کے دوران  اپنی جانیں قربان کیں

ایران کی عظیم قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے خدمت گزاروں کی قدر کرتی ہے اور جنہوں نے معاشرے میں بھشتی اور رجائی (سابقہ صدور) کے کردار کو زندہ کیا وہ ہمیشہ دلوں اور روحوں میں زندہ رہیں گے

انسیہ خزعلی

مشیر صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور