id: 17947
1403/2/31 17:24

مشیر صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور خواتین اور خاندانی امور پر شہید صدر کی خصوصی توجہات

ڈاکٹر خزعلی: شہید صدر کا راستہ جاری رہے گا، ایرانی عوام نے مشکلات، مسائل اور مصائب کے خلاف ڈٹ جانا اور چیلنجوں سے مواقع پیدا کرنا سیکھ لیا ہے

ڈاکٹر خزعلی نے؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹی وی چینل 3 کے " سلام گڈ مارننگ " شو  میں، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران کی عزیز اور عظیم قوم کے لئے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے خواتین اور خاندان کے مسائل اور مشکلات پر آیت اللہ رئیسی کی خصوصی توجہ کا ذکر اظہار کرتے ہوئے بیان کیا :

ڈاکٹر رئیسی وہ  پہلے صدر تھے جنہوں نے خواتین اور عائلی امور سے متعلق قوانین کے نفاذ اور خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے شعبوں کی تشکیل پر خصوصی توجہ دی، یہاں تک کہ عمل کے مرحلے میں ان کی خصوصی توجہ کے آثار منظر عام پر آئے

ڈاکٹر خزعلی نے مزید کہا؛ فیصلہ سازی میں حصہ لینے کے لئے ہمارے پیارے مرحوم صدر کی جانب سے پہلی بار اعلیٰ فیصلہ ساز کونسلوں میں خواتین کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے پہلی بار صوبائی دوروں میں خواتین اور خاندانوں کے لئے خصوصی بجٹ اور کریڈٹ مختص کیا۔ شادی کو آسان بنانے اور نوجوانوں اور خاندانوں کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے اور بہت سے دوسرے اقدامات جو آبادی کو بہتر بنانے اور خاندانی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے گئے