شہدائے خدمت کی شہادت کے موقع پر، سیکرٹری جنرل ایورا کا تعزیتی خط
ڈاکٹر خدیجہ کریمی
بین الاقوامی شعبہ مشاورت صدر مملکت برائے خواتین اور خاندانی امور کی ڈائریکٹر جنرل
یونین آف انڈین اوشین رم کنٹریز (ایورا) کے خواتین کو بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ کی سربراہ
مشیر صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران
"محترمہ ڈاکٹر کریمی؛
انتہائی افسوس اور گہرے تاثرات کے ساتھ، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ محترم امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کی رحلت کی افسوسناک خبر ملی
میں انڈین اوشین رم کنٹریز کی یونین (IORA) کے سیکریٹریٹ کی جانب سے صدر کے دفتر، مشیر صدر مملکت برائے خواتین کے دفتر، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ اس دردناک سانحہ پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ گذشتہ سال تہران کے دورے کے دوران میں نے صدر جناب رئیسی اور جناب امیرعبداللہیان سے ملاقات کی تھی۔ صدر رئیسی کی قیادت اور یونین میں ایران کے وزیر خارجہ جناب امیر عبداللہیان کا فعال کردار علاقائی تعاون اور پیشرفت میں ہمارے مشترکہ اہداف کے لئے بہت اہمیت کا حامل رہا ہے
مرحومین کی روحوں کو سکون ملے ہمارے خیالات اور ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ اس مشکل وقت میں ایرانیوں کا استحکام اور یکجہتی ان کی تسلی کا باعث بنے "
* گہری ہمدردی کے جذبات کے ساتھ
سیکرٹری جنرل سلمان الفریسی